کرکٹ

مجھے یقین ہے کہ وراٹ 1983 کی تاریخ دہرائیں گے: کپل دیو

کپل نے کہا ’’ہندوستانی ٹیم یقینی طور سےچوٹی کی چار ٹیموں میں شامل رہے گی۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد کسی بھی ٹیم کے لئے کچھ بھی ہو سکتا ہے‘‘۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سال 1983 میں انگلینڈ کی سر زمین پر پہلی بار ہندوستان کو عالمی چیمپئن بنانے والے کپل دیو نے یقین ظاہر کیا ہے کہ موجودہ کپتان وراٹ کوہلی ایک بار پھر انگلینڈ کی سرزمین پر ان کی تاریخ دهرائیں گے۔

Published: 08 May 2019, 9:10 PM IST

کپل نے بدھ کو یہاں ’برٹانیا کھاؤ ورلڈ کپ جاؤ‘ کے فاتحین کو عالمی کپ کا ٹکٹ سونپنے کے بعد نامہ نگاروں سے اس میگا ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھل کر بات چیت کی۔ یہ پوچھنے پر کہ جس طرح انہوں نے 1983 میں تاریخ رقم کی تھی اسی طرح وراٹ کی ٹیم اس بار تاریخ دہرائے گی۔ انہوں نے کہا، ’’آپ کو اس بات کا یقین ہونا چاہیے کہ آپ کی ٹیم عالمی کپ جیت سکتی ہے۔ مجھے اس بات کا پورا یقین ہے کہ وراٹ کوہلی 1983 کی میری تاریخ دہرا سکیں گے۔‘‘

Published: 08 May 2019, 9:10 PM IST

عالمی کپ فاتح کپتان نے 30 مئی سے انگلینڈ میں ہونے والے عالمی کپ کے دعویداروں کے لئے میزبان انگلینڈ، دفاعی چمپئن آسٹریلیا اور ہندوستان کا نام لیا۔ انہوں نے کہا، ’’سیمی فائنل کی چوتھی ٹیم کے سرپرائز کے طور پر نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز ہو سکتے ہیں۔ چوتھی ٹیم کیلئے جنوبی افریقہ اور پاکستان بھی دعویدار ہیں۔‘‘

Published: 08 May 2019, 9:10 PM IST

سابق ہندوستانی کپتان نے موجودہ ٹیم انڈیا کو انتہائی متوازن قرار دیتے ہوئے کہا، ’’ہندوستان کے پاس نوجوان اور تجربہ کا بہترین تال میل ہے۔ ٹیم کھلاڑیوں کے لحاظ سے انتہائی متوازن ہے جس میں چار تیز گیندباز اور تین اسپنر ہیں جبکہ ٹیم کے پاس وراٹ اور مہندر سنگھ دھونی کے طور پر دو انتہائی تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔‘‘

Published: 08 May 2019, 9:10 PM IST

کپل نے کہا، "ہندوستانی ٹیم یقینی طور سےچوٹی کی چار ٹیموں میں شامل رہے گی۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد کسی بھی ٹیم کے لئے کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ "عالمی کپ کے لیے منتخب کی گئی ہندوستانی ٹیم پر سابق کپتان نے کہا کہ سلیکٹروں نے جو ٹیم منتخب کی ہے اس پر آپ کو یقین ہونا چاہیے اور سلیکٹروں کی منتخب کی گئی ٹیم کا احترام کیا جانا چاہیے۔

Published: 08 May 2019, 9:10 PM IST

سابق آل راؤنڈر کپل نے سابق کپتان دھونی اور وراٹ کے تال میل کو ٹیم کیلئے اہم بتاتے ہوئے کہا، ’’دونوں نے ہندوستان کے لیے کافی اچھی کارکردگی کی ہے اور امید ہے کہ ان کی یہ کارکردگی ورلڈ کپ میں بھی جاری رہے گی۔ ٹیم کو نہ صرف ان دونوں بلکہ پوری ٹیم کے تال میل کی ضرورت رہے گی۔ آپ کو یہ سمجھنا ہوگا کہ آپ عالمی کپ میں ہندوستان کے لیے کھیل رہے ہیں۔‘‘

Published: 08 May 2019, 9:10 PM IST

کپل دیو نے عالمی کپ کے لیے ہندوستانی تیز گیندبازی آرڈر کو بہترین بتاتے ہوئے کہا ’’مجھے یقین ہے کہ 140 كلوميٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینک والے محمد سمیع اور جسپريت بمراه انگلینڈ کی سوئنگ لینے والی پچ کا پورا فائدہ اٹھائیں گے۔‘‘

Published: 08 May 2019, 9:10 PM IST

ٹیم انڈیا میں چوتھے نمبر کو لے کر چل رہی بحث اور اس جگہ پر وجے شنکر کی موجودگی کے بارے میں پوچھے جانے پر کپل نے کہا، "گزشتہ 10 سال میں کرکٹ بہت بدل گئی ہے۔ آج کوئی بھی جگہ مستقل نہیں ہے۔موجودہ وقت میں ٹیم میں مستقل جیسا کچھ نہیں ہوتا۔اوپننگ کو چھوڑ دیا جائے تو کوئی بھی کسی بھی ترتیب پر کھیل سکتا ہے۔ویسے تو اوپنر بھی چوتھے نمبر پر آ سکتا ہے۔

Published: 08 May 2019, 9:10 PM IST

بھارتی کرکٹ کے سب سے بڑے آل راؤنڈر کپل نے ساتھ ہی کہا کہ موجودہ ہندوستانی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا پر زیادہ دباؤ نہیں ڈالا جانا چاہیے۔. انہوں نے کہا، "پانڈیا ایک اچھے آل راؤنڈر ہیں لیکن ان پر توقعات کا زیادہ بوجھ ڈالنے سے ان کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔ان کی کسی سے موازنہ نہیں کیا جانا چاہیے۔انہیں اپنا کھیل کھیلنے کے لیے چھوڑ دینا چاہیے تبھی وہ ٹیم کے لیے اچھی کارکردگی کر پائیں گے۔

Published: 08 May 2019, 9:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 May 2019, 9:10 PM IST