حیدرآباد: حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے نئے صدر سابق ہندوستانی کپتان محمد اظہرالدین نے کہا ہے کہ وہ ایڈمنسٹریٹر کے کردار میں ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کو نئے طول و عرض تک لے جانا چاہتے ہیں۔ سابق ہندوستانی کپتان اظہر کو جمعہ کو حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کیا گیا تھا۔ انہوں نے بڑے فرق سے جیت درج کی تھی۔ ان کی ٹیم کے تمام ارکان نے چھ سیٹوں پر جیت درج کی۔
Published: 29 Sep 2019, 7:10 AM IST
جنوری 2017 میں سابق ایم پی کو انہیں بی سی سی آئی کی طرف سے میچ فکسنگ کے لیے لگائے گئے تاحیات بین کی وجہ سے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر پر ان کی نامزدگی کو قبول نہیں کیا گیا تھا۔ اظہر نے کہاکہ ہمیں کرکٹ ایسوسی ایشن کو مکمل طور پر تبدیل کرنا ہوگا۔ ہمیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو تراشنا ہو گا ۔
Published: 29 Sep 2019, 7:10 AM IST
اراکین نے اپنا کام کیا ہے اور اب میں اپنی ذمہ داری نبھاوں گا۔سابق کپتان نے اپنے ایڈمنسٹریٹر کے کردار کو لے کر کہاکہ میں بی سی سی آئی کے اجلاسوں میں جانے اور اپنی طرف سے کرکٹ ایڈمنسٹریٹر کے طور پر نئے طول و عرض طے کرنے کو لے کر بہت حوصلہ افزا ہوں۔ میں نے بورڈ میں ایڈمنسٹریٹر کا کردار نہیں ادا کیا ہے اور یہ بہت مختلف ہو گا۔ مجھے یقین ہے کہ یہ کھیلنے سے آسان ہو جائے گا۔
Published: 29 Sep 2019, 7:10 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Sep 2019, 7:10 AM IST