دبئی: اس ورلڈ کپ میں یہ ایک رواج بن گیا ہے کہ شام کے میچ میں ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے گیندبازی کرتی ہے اور پھر ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے میچ جیت لیتی ہے۔ فائنل میچ دبئی میں ہوگا جہاں 12 میں سے 10 میچ ٹاس جیتنے والی ٹیم ہی جیتی ہے۔ اس کے علاوہ ابوظہبی اور دبئی میں 27 ڈے نائٹ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سے 21 میچز اس ٹیم نے جیتے ہیں جنہوں نے ہدف کا تعاقب کیا۔
Published: undefined
اس میں اوس ایک بڑا عنصر ہے کیونکہ شبنم کی وجہ سے دوسری اننگز میں گیندبازی خاص طور پر اسپن بولنگ کو قدرے مشکل اور بلے بازی آسان ہوجاتی ہے۔ ناک آؤٹ میچ دیکھنے کے بعد محسوس ہوا کہ یہاں آخری اوورز میں 12 رنز/اوور بھی بچانا مشکل ہے۔ فلڈ لائٹس کے نیچے دوسری اننگز کے دوران، تیز گیند بازوں نے یہاں نو میچوں میں صرف آٹھ وکٹیں حاصل کی ہیں اور اس دوران 10 کی اکانومی سے فی اوور رنز دیئے ہیں۔
Published: undefined
ورلڈ کپ میں سپر 12 میچوں کے آغاز سے ہی یہ رجحان بن گیا کہ ہدف کا پیچھا کرنے والی ٹیم جیت رہی ہے۔ اس دوران 23 میں سے 18 میچ اسی طرح جیتے گئے، جب کہ دبئی میں یہ ریکارڈ نو میں سے نو میچوں کا تھا۔ تاہم ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ 2014 اور 2016 کے ٹی-20 ورلڈ کپ میں رات کے میچوں میں زیادہ تر وہی ٹیم جیت رہی تھی، جو ہدف کا پیچھا کر رہی تھی۔ اسی طرح ٹاس جیتنے والی ٹیموں کو بھی اس بار کی طرح ہی فائدہ مل رہا تھا۔
Published: undefined
دونوں سیمی فائنل میچوں کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ اگر آپ بڑے میچوں میں جیت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو بڑا اسکور کرنا ہوگا۔ 2014 سے ٹی-20 ورلڈ کپ کے آٹھ ناک آؤٹ مقابلوں میں سے سات میچ ہدف کا پیچھا کرنے والی ٹیموں کے ذریعہ جیتے گئے ہیں۔ آسٹریلیا نے اس ٹورنامنٹ میں اب تک پانچوں بار ٹاس جیتا ہے، حالانکہ انگلینڈ کے خلاف انہیں میچ میں شکست ملی تھی۔ وہیں نیوزی لینڈ نے اس ٹورنامنٹ میں اب تک صرف دوہی بار ہندوستان اورانگلینڈ کے خلاف دو اہم میچوں میں ٹاس جیتا ہے۔ گزشتہ چھ ورلڈ کپ فائنل میں پانچ بار ٹاس جیتنے والی ٹیم نے ہی خطاب جیتا ہے۔
Published: undefined
اگر ہم گزشتہ چیمپئنز کی بات کریں تو ویسٹ انڈیز نے 2016 کے ورلڈ کپ میں تمام چھ میچوں میں ٹاس جیتا اور خطاب اپنے نام کیا تھا۔ ان تمام چھ میچوں میں اس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ اسی طرح 2012 کی خطابی جیت میں بھی انہوں نے سات میں سے چھ میچوں میں ٹاس جیتا تھا۔ 2007 میں، ہندوستان نے پانچ میچوں میں ٹاس جیتا تھا، جس میں ناک آؤٹ کے دواہم مقابلے شامل ہیں۔ وہیں 2014 میں سری لنکا نے اپنی خطابی جیت میں وہ تمام چار میچ جیتے تھے جس میں انہوں نے ٹاس جیتا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined