کرکٹ

ہینڈ شیک تنازعہ: پاکستان کو آئی سی سی سے جھٹکا، میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ خارج

پی سی بی نے دھمکی دی تھی کہ اگر میچ ریفری کو باقی میچوں سے نہیں ہٹایا گیا تو پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ سے واپس ہو جائے گی۔ آئی سی سی کے فیصلہ کے بعد پاکستانی بورڈ کے اگلے قدم پر سبھی کی نظریں ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>آئی سی سی نے پی سی بی کا مطالبہ خارج کر دیا</p></div>

آئی سی سی نے پی سی بی کا مطالبہ خارج کر دیا

 

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایشیا کپ سے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کا پاکستان کا مطالبہ خارج کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ہند-پاک میچ کے بعد پیش آئے ’ہینڈ شیک‘ تنازعہ کے سلسلے میں آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے معاملے کی جانچ کرنے کے بعد اپنا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بتا دیا ہے۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے کچھ افسر، جن میں پی سی بی کے ڈائرکٹر بھی شامل تھے، کو پہلے سے پتہ تھا کہ دونوں کپتان میچ کے بعد ہینڈ شیک نہیں کریں گے، لیکن اس کے باوجود دونوں کپتانوں میں ’ہینڈ شیک‘ نہیں ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے دھمکی دی تھی کہ اگر میچ ریفری کو باقی میچوں سے نہیں ہٹایا گیا تو پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ سے واپس ہو جائے گی۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آئی سی سی کے فیصلہ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کیا رخ اپناتا ہے۔

Published: undefined

پی سی بی نے آئی سی سی کو لکھے اپنے ایک خط میں کہا تھا کہ پائیکرافٹ نے پاکستانی کپتان سلمان آغا کو سوریہ کمار یادو سے ہاتھ نہ ملانے کا مشورہ دیا تھا۔ بورڈ نے کہا کہ اپوزیشن ٹیم سے ہاتھ ملانے سے انکار کرکے ہندوستانی کھلاڑی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے پائیکرافٹ کے کردار کو مشتبہ نہیں پایا اور پتہ چلا کہ اے سی سی کو پہلے سے اس کی جانکاری تھی۔ اس طرح آئی سی سی نے پی سی بی کا مطالبہ خارج کر دیا۔

Published: undefined

اس پورے تنازعہ سے بوکھلائے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے افسر پر ہی بجلی گرا دی۔ ہندوستان سے شکست کے بعد پی سی بی نے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنس کے ڈائرکٹر عثمنا وہلا کو معطل کر دیا۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن نقوی کی قیادت والے بورڈ نے عثمان وہلا کے خلاف یہ تادیبی کارروائی اس لیے کی کیونکہ وہ ’ہینڈ شیک‘ تنازعہ پر وقت رہتے قدم نہیں اٹھا پائے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ 69 سالہ زمبابوے کے اینڈی پائیکرافٹ کو بدھ کو متحدہ عرب امارات کے خلاف پاکستان کے آخری گروپ مرحلے کے مقابلے میں میچ ریفری کا کردار ادا کرنا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined