فائل تصویر آئی اے این ایس
سابق ہندوستانی کرکٹر منوج تیواری موضوع بحث بن گئے ہیں۔ انہوں نے گوتم گمبھیر کو لے کر ایک بیان دیا ہے ۔ ایک طرف۔انہوں نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو 'منافق' کہہ دیا ہے۔ تیواری اور گمبھیر کے درمیان تعلقات زیادہ اچھے نہیں رہے ہیں۔ دہلی میں کھیلے گئے رنجی میچ میں ان کی بدزبانی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ منوج تیواری نے ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کے تناظر میں گمبھیر پر تنقید کی ہے۔
Published: undefined
کرک ٹریکر کے ساتھ بات چیت کے دوران منوج تیواری نے گوتم گمبھیر کے ایک پرانے انٹرویو کا ذکر کیا، جس میں گمبھیر نے کہا تھا کہ ہندوستان کو پاکستان کے ساتھ اس وقت تک نہیں کھیلنا چاہیے جب تک سرحد پار سے دہشت گردی بند نہیں ہو جاتی۔ منوج نے پاکستان کے ساتھ نہ کھیلنے کے بارے میں گمبھیر کے بیان کا بھی ذکر کیا، جو انہوں نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد دیا تھا۔ گمبھیر کے الفاظ صاف تھے کہ ٹیم انڈیا کو پاکستان کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلنا چاہیے، انہوں نے یہ بیان ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ رہتے ہوئے دیا تھا۔
Published: undefined
گوتم گمبھیر کے پرانے بیان کچھ اور ہی بتا رہے ہیں۔ اب صورتحال یہ ہے کہ ایشیا کپ 2025 میں ہندوستان اور پاکستان ایک یا دو بار نہیں بلکہ 3 بار ٹکرا سکتے ہیں۔ ان کا گروپ میچ 14 ستمبر کو ہوگا اور اس کے بعد دونوں ٹیمیں سپر 4 مرحلے اور پھر فائنل میں پہنچیں گی، اس طرح دونوں ٹیمیں 3 بار ٹکراسکتی ہیں۔
Published: undefined
منوج تیواری نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ گوتم گمبھیر کو منافق سمجھا، وہ منافق ہیں کیونکہ وہ کہتے تھے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ نہیں ہونا چاہیے، اب وہ کیا کریں گے؟ گمبھیر اب ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں جو ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے جارہی ہے، گمبھیر یہ کہہ کر استعفیٰ کیوں نہیں دیتے کہ وہ ہندوستانی ٹیم کا حصہ نہیں بنیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined