کرکٹ

چوتھا اور آخری ٹیسٹ: پنت کی ہندوستانی سرزمین پر پہلی سنچری، ٹیم انڈیا کو برتری

وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے ہندوستان کی سرزمین پر اپنی پہلی اور مجموعی طور پر تیسری سنچری اسکور کرتے ہوئے ہندوستان کوانگلینڈ کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز 89 رنوں کی برتری دلا دی

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

احمد آباد: وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت (101) نے ہندوستان کی سرزمین پر اپنی پہلی اور مجموعی طور پر تیسری سنچری اسکور کرتے ہوئے ہندوستان کوانگلینڈ کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز جمعہ کو نازک حالات سے نکال کر 89 کی اہم برتری دلاکر مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔

Published: undefined

پنت نے آل راؤنڈر واشنگٹن سندر (ناٹ آؤٹ 60) کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لئے 113 رن کی بیش قیمتی شراکت کرکے ہندوستان کو اس مقابلے میں ڈرائیور سیٹ پر پہنچادیا۔ پنت نے 118 گیندوں پر 101 رنز میں 13 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ یہ ان کی تیسری سنچری تھی، جبکہ ہندوستان کی سرزمین پر یہ ان کی پہلی سنچری تھی۔ پینت نے انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کی گیند پر چھکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی، اگرچہ سنچری مکمل ہونے کے بعد وہ تیز گیندباز جیمز اینڈرسن کی گیندپر روٹ کو کیچ تھما بیٹھے۔

نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین پنت اب ہندوستانی وکٹ کیپروں میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے معاملے میں ردھیمان ساہا کی برابری پر آگئے ہیں۔ ساہا کی بھی تین سنچریاں ہیں۔ سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی کے نام چھ سنچری بنانے کا ریکارڈ ہے۔

Published: undefined

پنت کے پچھلے کچھ میچوں میں نائٹیز میں پہنچنے کے باوجود سنچری مکمل نہیں کرپارہے تھے، لیکن اس بار انہوں نے نائٹیز میں کچھ نرونسنیس دکھانے کے باوجود آخر روٹ کی گیند پر شاندارچھکا لگاتے ہوئے سنچری مکمل کرڈالی۔ پنت نے دورہ آسٹریلیا میں 97، ناٹ آوٹ 89 اور 91 رنز کی اننگز کھیلی۔ جیسے ہی پنت نے اپنی سنچری مکمل کی، اس نے اپنا ہیلمیٹ اتار کر آسمان کی طرف دیکھا اور خدا کا شکر ادا کیا.۔ پویلین میں موجود ساتھی کھلاڑیوں نے تالیاں بجا کر نوجوان بلے باز کی بے مثال اننگز کا استقبال کیا۔

ان کی اس سنچری نے ہندوستان کو پانچ وکٹ پر 146 رن کے نازک حالات سے نکال دیا۔ پنت کو سندر کا اچھا ساتھ ملا، جنہوں نے 117 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 60 رن بنالئے ہیں۔ سندر نے اکشر کے ساتھ آٹھویں وکٹ کی ناٹ آوٹ شراکت میں 35 رن جوڑڈالے ہیں۔ پٹیل اسٹمس پر 11 رن بناکر کریز پر ہیں۔

Published: undefined

اکشر پٹیل نے گیند کے ساتھ اپنی عمدہ کارکردگی کے بعد بلے کے ساتھ جوہر دکھایا اور دن کے آخری اوورز میں انگلینڈ کے بولرز کا ہمت کے ساتھ سامنا کیا۔ انہوں نے سندر کے ساتھ آٹھویں وکٹ کی شراکت میں ناٹ آوٹ 59 گیندوں میں 35 رنز کا اضافہ کیا ہے۔ پٹیل نے اب تک 34 گیندوں میں 11 رنزمیں دوچوکے لگاچکے ہیں۔ پٹیل نے انگلینڈ کی اننگز میں چار وکٹ حاصل کئے تھے۔

Published: undefined

آل راؤنڈر واشنگٹن سندر نے اپنے سلیکشن کوصحیح ثابت کرتے ہوئے نصف سنچری کی قیمتی اننگز کھیلی۔ انہوں نے پنت کاایسے وقت میں ساتھ دیا جب ہندوستانی اننگ پانچ وکٹ کے نقصان پر لڑکھڑارہی تھی اور ایسا لگ رہا تھا کہ وہ انگلینڈ کے 205 کے اسکور پر نہیں پہنچ پائے گی، لیکن دونوں بلے بازوں نے صبر اور ہمت دکھاتے ہوئے نہ صرف انگلینڈ کے گیندبازوں کو مایوس کیا بلکہ ہندوستان کو برتری بھی دلادی۔ 21 سالہ آل راؤنڈر نے اپنے چوتھے ٹیسٹ میں تیسری نصف سنچری اسکور کی اور وہ ابھی بھی کریز پر موجود ہیں۔ سندر نے انگلینڈ کی پہلی اننگز میں بھی ایک وکٹ بھی حاصل کیاتھا۔ میچ کے تیسرے دن کی صبح سندر اور پٹیل پر ذمہ داری ہوگی کہ وہ ہندوستانی برتری کو مزید مضبوط کریں۔

Published: undefined

اس سے قبل ہندوستان نے آج اپنی اننگز کا آغاز ایک وکٹ پر 24 رنز سے کیا ۔ 24 رنز سے آگے کھیلتے ہوئے روہت شرما اور چیتشور پجارا صرف 16 رنز کا اضافہ کرسکے ۔ ہندوستان کا دوسرا وکٹ 40 رنز کے اسکور پر پجارا کی شکل میں گرا۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر جیک لیچ نے پجارا کو 17 رنز پر ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔ پجارا نے 66 گیندوں پر 17 رنز بنائے۔ اس کے بعد بیٹنگ کرنے آئے کپتان وراٹ کوہلی بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔ میڈیم فاسٹ بالر بین اسٹوکس نے وراٹ کو وکٹ کیپر بین فاکس کے ہاتھوں کیچ کراکر صفر پر آوٹ کیا۔

Published: undefined

اسٹوکس کی اٹھتی ہوئی گیند وراٹ کے دستانے کو چھوتی ہوئی وکٹ کیپر کے ہاتھوں میں چلی گئی۔ وراٹ نے میچ کے موقع پرڈیفینس کے تعلق سے کافی بات کی تی، لیکن اس گیند پر انہوں نے ڈھیلا ڈیفینس دکھایا اور اپنا وکٹ گنوابیٹھے۔ وراٹ کاآؤٹ ہونا تھا کہ اسٹیڈیم میں خاموشی چھاگئی۔ وراٹ تیسرے وکٹ کی شکل میں 27 ویں اوور میں ٹیم کے 41 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

تجربہ کار فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے بھی دوسرے روز اپنا کھاتہ کھولا اور نائب کپتان اجنکیا رہانے کو 27 رنز پر آؤٹ کردیا۔ 80 کے اسکور پر یہ ہندوستان کا چوتھا وکٹ تھا۔ رہانے نے 45 گیندوں پر 27 رن بنائے۔

Published: undefined

دن کے کھیل میں اگرکوئی ہندوستانی بلے باز یقین کے ساتھ کھیلتا دکھائی دیا تو وہ اوپنر روہت شرما تھے۔ انہوں نے ہی صبح سے ہندوستانی اننگز کو چلائے رکھاتھا۔ روہت نے صبح آٹھ رنز سے آگے کھیلنا شروع کیااور پجارا کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 40 رنز کی شراکت کی۔ انہوں نے رہانے کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لئے 39 رنز کا اضافہ کیا اور پھر پینت کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لئے 41 رن کی شراکت قائم کی۔

اچھی فارم میں کھیل رہے روہت کو اسٹوکس نے ایل بی ڈبلیو کرکے نصف سنچری سے محروم کردیا۔ روہت نے 144 گیندوں میں 49 رن پر سات چوکے لگائے۔ 121 کے اسکور پر روہت کا وکٹ گرا۔ روی چندرن اشون 13 رنز بنا کر جیک لیچ کے شکار بنے۔ اشون کا وکٹ 146 کے اسکور پر گرااور اس کے کچھ دیر بعد ہی چائے کا وقت آگیا۔ چائے کے سیزن کے بعد پنت میدان میں چھائے رہے اورنریندر مودی اسٹیڈیم میں پہلی سنچری اسکور کرنے کا فخراپنے نام کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس