کرکٹ

ہندوستانی گیندبازوں کے سامنے پست ہوئے انگریزی بلے باز، ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم انڈیا کی سب سے بڑی جیت

ہندوستانی ٹیم نے انگلینڈ کو راجکوٹ ٹیسٹ میں کراری شکست دی ہے، جس کے بعد ٹیم انڈیا نے 5 میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ سیریز کا چوتھا مقابلہ 23 فروری کو رانچی میں کھیلا جائے گا

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

 

راجکوٹ: ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف راجکوٹ ٹیسٹ میچ 434 رنز سے جیت لیا ہے۔ ہندوستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 557 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کے تعاقب میں انگلش ٹیم بے بس نظر آئی اور چوتھے دن کے آخری سیشن میں 122 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس جیت کے ساتھ ہی روہت بریگیڈ نے پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ٹیسٹ سیریز کا چوتھا میچ 23 فروری سے رانچی میں کھیلا جائے گا۔

Published: undefined

یہ ٹیسٹ تاریخ میں ہندوستانی ٹیم کی سب سے بڑی فتح ہے۔ اس سے پہلے اس کی سب سے بڑی فتح دسمبر 2021 میں ہوئی تھی، جب اس نے نے وانکھیڑے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 372 رنز سے شکست دی تھی۔ انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں مارک ووڈ نے سب سے زیادہ 33 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے رویندر جڈیجہ نے سب سے زیادہ 5 وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

چوتھے دن کے کھیل میں ہندوستانی ٹیم کی شروعات شاندار رہی۔ شبھمن گل اور کلدیپ یادو نے مل کر تقریباً ایک گھنٹے تک انگلش گیند بازوں کو پریشان کیا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ گل اپنی سنچری مکمل کر لیں گے لیکن کلدیپ یادیو کے ساتھ غلط فہمی کے باعث وہ رن آؤٹ ہو گئے۔ گیل نے 151 گیندوں پر 91 رنز بنائے جس میں 9 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

Published: undefined

گل کے آؤٹ ہونے کے بعد یشسوی جیسوال کریز پر آئے۔ جیسوال تیسرے دن کے کھیل میں سنچری بنانے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے تھے۔ تاہم اس دوران ہندوستان نے کلدیپ یادیو کی وکٹ بھی گنوائی جو ریحان احمد کی گیند پر جو روٹ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ اس کے بعد یشسوی جیسوال اور سرفراز خان نے مل کر ہندوستان کو کافی مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔

Published: undefined

یشسوی جیسوال اور سرفراز خان نے مل کر پانچویں وکٹ کے لیے 172 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔ یشسوی نے 236 گیندوں پر 214 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ یشسوی نے اپنی اننگز میں 14 چوکے اور 12 چھکے لگائے۔ جبکہ سرفراز خان نے ناقابل شکست 68 رنز بنائے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ دوسری اننگز میں ہندوستان کی شروعات مستحکم رہی۔ کپتان روہت شرما نے کچھ طاقتور شاٹس لگائے تاہم وہ اپنی اننگز کو زیادہ آگے نہ لے جا سکے اور 19 رنز کے ذاتی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔ تیسرے دن چائے کے وقت سے کچھ دیر پہلے روہت جو روٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد شبھمن گل اور یشسوی جیسوال نے مل کر ہندوستانی ٹیم کی کمان سنبھالی۔

یشسوی نے اپنی سنچری 122 گیندوں میں مکمل کی جس میں 9 چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔ یشسوی 104 رنز بنانے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے۔ اس کے بعد رجت پاٹیدار کریز پر آئے، حالانکہ رجت کچھ خاص نہ کر سکے، وہ کھاتہ کھولے بغیر ہی ٹام ہارٹلی کا شکار بن گئے۔ اس کے بعد گل اور کلدیپ نے تیسرے دن ہندوستان کو مزید نقصان نہیں اٹھانے دیا۔ ہندوستان نے تیسرے دن اسٹمپ تک دو وکٹوں پر 196 رنز بنائے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ