کرکٹ

احسان مانی آئی سی سی کمیٹی کے سربراہ مقرر

پی سی بی نے اپنے بیان میں اس کی اطلاع دی ہے۔ پی سی بی نے کہا، “ا یف اینڈ سی اے آئی سی سی کی سب سے بااثر کمیٹی ہے جس کی ذمہ داری مالی اور تجارتی معاملوں میں تعاون کرنا ہوتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دبئی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کو 17 سال بعد ایک بار پھر آئی سی سی فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

گذشتہ ہفتے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں احسان کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ پی سی بی نے اپنے بیان میں اس کی اطلاع دی ہے۔ پی سی بی نے کہا، "ا یف اینڈ سی اے آئی سی سی کی سب سے بااثر کمیٹی ہے جس کی ذمہ داری مالی اور تجارتی معاملوں میں تعاون کرنا ہوتا ہے۔

Published: undefined

پیشے سے اکاؤنٹنٹ احسان مانی 17 سال بعد واپس اس عہدے پر مقرر کیے گئے ہیں۔ وہ آئی سی سی کی ایف اینڈ سی اے کمیٹی کے پہلے صدر بھی ہیں جنہیں اس عہدے پر 1996 میں مقرر کیا گیا تھا اور 2002 تک اس عہدے پر رہے تھے۔

Published: undefined

احسان مانی کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی میں اندرا نوئی بطور آزاد ڈائریکٹر شرکت کریں گی جبکہ امیتابھ چوہدری (بی سی سی آئی)، کرس نینزنی (کرکٹ ساؤتھ افریقہ) عمران خواجہ (نائب چیئرمین آئی سی سی)، ایرل ایڈنگز (کرکٹ آسٹریلیا) اور کولن گریوز (انگلینڈ کرکٹ بورڈ) بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر اور آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مانو اس کمیٹی کے بربنائے عہدہ رکن ہیں۔

Published: undefined

پی سی بی چیئرمین نے اپنی تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "میں آئی سی سی چیئرمین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس عہدے کے لیے مجھ پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ میں منو ساہنی اور ان کی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے سلسلے میں کافی پرجوش ہوں۔ "منی کو آئی سی سی کی آڈٹ کمیٹی میں بھی شامل کیا گیا ہے جس کے صدر ہندوستان کے یوراج نارائن ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined