کرکٹ

ہندوستانی کرکٹر ملک کے لیے کھیلنا پسند کرتے ہیں یا فرنچائزی کے لیے؟ گنگولی نے پیش کی بے باک رائے

گنگولی کا کہنا ہے کہ ’’ہندوستانی کھلاڑی آئی پی ایل یا پھر فرنچائزی کرکٹ کو زیادہ توجہ نہیں دیتے، میں اس بات کو یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ہندوستانی کرکٹر ملک کے لیے کھیلنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔‘‘

سورو گنگولی، تصویر آئی اے این ایس
سورو گنگولی، تصویر آئی اے این ایس 

آئی پی ایل کی بڑھ رہی شہرت کے درمیان کئی بار ایسے سوال اٹھے ہیں کہ اب بڑے کھلاڑی اپنے ملک کے لیے کھیلنے کی جگہ فرنچائزی کے لیے کھیلنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ ایسا اس لیے کیونکہ فرنچائزی کرکٹ میں پیسہ بہت زیادہ ہے۔ اس تعلق سے بی سی سی آئی چیف اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے اپنی بے باک رائے سامنے رکھی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’ملک کے لیے کھیلنا کسی بھی کھلاڑی کے لیے بہت بڑی بات ہوتی ہے۔ اگر کوئی کھلاڑی اپنے ملک کی نمائندگی کر رہا ہے تو مجھے نہیں لگتا کہ وہ فرنچائزی کرکٹ کو زیادہ توجہ دے گا۔‘‘

Published: undefined

سورو گنگولی کا کہنا ہے کہ ’’ہندوستانی کھلاڑی آئی پی ایل یا پھر فرنچائزی کرکٹ کو زیادہ توجہ نہیں دیتے ہیں، میں اس بات کو پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں۔ ہندوستان میں فرنچائزی کرکٹ کی جگہ کھلاڑی ملک کے لیے کھیلنا پسند کرتے ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’میں اس بات کو لے کر پراعتماد ہوں کہ ہندوستانی کھلاڑیوں کی ترجیح ہمیشہ ملک کے لیے کھیلنے کو لے کر رہے گی اور اس جذبہ کو فرنچائزی کرکٹ متاثر نہیں کر سکتی۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ لگاتار ایسے سوال اٹھ رہے ہیں کہ فرنچائزی کرکٹ کی بڑھتی تعداد کے درمیان کرکٹرس اپنے ملک کے لیے کھیلنے کو دستیاب نہیں ہیں۔ کئی بار ایسا دیکھا گیا ہے کہ کچھ ممالک کے کرکٹرس آئی پی ایل میچ کی وجہ سے اپنے ملک کے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت نہیں کر پاتے ہیں۔ پاکستان نے گزشتہ دنوں یہ بات کہی بھی تھی کہ آئی پی ایل میں میچوں کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے دو فریقی یا سہ فریقی ٹورنامنٹ کھیلنے میں کئی بار دقتیں پیش آتی ہیں۔ کئی کھلاڑی اپنے ملک کے لیے کھیلنے سے کہیں زیادہ آئی پی ایل کھیلنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined