کرکٹ

آئی پی ایل میں گیندبازوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں دھونی: عرفان پٹھان

ہندوستان کے سابق معروف کرکٹر عرفان پٹھان کا کہنا ہے کہ جب دھونی چنئی سپر کنگز کی طرف سے کھیلتے ہیں تو وہ کھیل سے پوری طرح لطف اندوز ہوتے ہیں، وہ بہترین بلے باز کے طور پر بھی دکھائی دیتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: سابق ہندوستانی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے مہندر سنگھ دھونی کے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیلنے کے پیش نظر بالروں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ ایک ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف ہیٹ ٹرک لینے والے پٹھان نے اسٹار اسپورٹس کے ایک پروگرام 'کرکٹ کنکٹڈ سے کہا کہ جب وہ (دھونی) آئی پی ایل میں کھیلنے آتے ہیں تو میں سوچتا ہوں کہ تمام بالر بھی میری طرح ریٹائر ہونے والے کھلاڑیوں کو بہت خوشی ہوگی کہ وہ آئی پی ایل میں ایم ایس دھونی کے خلاف بولنگ نہیں کررہے ہیں۔ دھونی اپنی پوری صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ ویسے بھی جب وہ سی ایس کے کی طرف سے کھیلتے ہیں تو وہ کھیل سے پوری طرح لطف اندوز ہوتے ہیں ، وہ بہترین بلے باز کے طور پر بھی دکھائی دیتے ہیں ۔ لیکن اس آئی پی ایل میں میں واقعتا انہیں دیکھنے کا منتظر ہوں۔ تمام بالرز کو ان سے محتاط رہنا ہوگا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سب سے کامیاب کپتان میں سے ایک مہندر سنگھ دھونی نے یوم آزادی کے موقع پر کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کیا تھا۔ تاہم وہ آئی پی ایل کھیلتے رہیں گے ۔ وہ 19 ستمبر سے شروع ہونے والے آئی پی ایل میچ میں چنئی سپر کنگز کی قیادت کریں گے ، جہاں ان کا مقابلہ دفاعی چمپیئن ممبئی انڈین سے ہوگا۔

Published: undefined

سابق ہندوستانی کپتان دھونی نے ہفتے کے روز ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے نمایاں بین الاقوامی کیریئر کے اختتام کا اعلان کیا ۔ ماہرین اور شائقین کے ایک سال سے زیادہ عرصے تک ان کے مستقبل کے بارے میں قیاس آرائیاں کرنے کے بعد دھونی نے بین الاقوامی کرکٹ سے خود کو ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined