انگلینڈ اورویسٹ انڈیز کے درمیان ایجبسٹن،برمنگھم میں جمعہ(18اگست) کو شروع ہونے والی سریز کا پہلا ٹسٹ انگلینڈ میں ہونے والا دن اور رات کا پہلا اور کل ملاکرپانچواں ٹسٹ ہے۔ انگلینڈ نے ابھی تک کوئی بھی دن اور رات کا ٹسٹ نہیں کھیلا جبکہ ویسٹ انڈیز دن اور رات کا ٹسٹ کھیل چکی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے علاوہ آسڑیلیا، نیوزی لینڈ،جنوبی افریقہ اور پاکستان بھی دن اور رات کے ٹسٹ کھیل چکے ہیں۔
ابھی تک جو دن اور رات کے چار ٹسٹ کھیلے گئے ہیں اسمیں کوکا بورا کی گلابی بال استعمال ہوئی تھی جبکہ اس ٹسٹ میں ڈوک کی گلابی بال کا استعمال ہورہا ہے۔ یعنی پہلی مرتبہ کوئی ٹسٹ ڈوکی گلابی بال سے کھیلا جارہا ہے۔
دن اوررات کا پہلا ٹسٹ نومبر 2015 میں ا ٓسریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایڈیلیڈ میں کھیلا گیا تھا جو میزبان ٹیم نے تین وکٹ سے جیتا تھا۔اس ٹسٹ میں 251.2اوور میں 37 وکٹوں کے نقصان پر821 رن بنے تھے۔اس ٹسٹ میں کوئی بھی بلے باز سنچری بنانے میں کامیاب نہیں رہا مگر آسڑیلیا اور نیوزی لینڈ دونوں کے ایک ایک بالر نے دوسری اننگ میں پانچ سے زیادہ کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا۔جوش ہیزل وڈ نے نیوزی لینڈ کی دوسری اننگ میں70رن دیکرچھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا اور دن اور رات کے ٹسٹ میچ میں ایک اننگ پانچ یا اس سے زیادہ وکٹ لینے والے پہلے بالر بنے تھے۔
اکتوبر2016 میں دبئی میں پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا دن اور رات کا ٹسٹ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو56رن سے شکست دی۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگ 155.3 اوور میں تین وکٹ پر579 رن بناکر ڈکلیر کردی تھی۔اظہر علی نے469 بالوں پر23 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر302 بنائے تھے اور وہ دن اور رات کے ٹسٹ کرکٹ میں سنچری، ڈبل سنچری اور ٹریپل سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بنے تھے۔دوسری اننگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی اچھی نہیں رہی تھی اور وہ صرف123 رن پر آوٹ ہوگئے تھے۔ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے دوسری اننگ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا تھا جس کی وجہ سے پاکستان نے کافی محنت کے بعد56رن سے فتح حاصل کی تھی۔
ایک مہینے بعد آسڑیلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایڈیلیڈمیں دن اور رات کا تیسرا ٹسٹ ہوا تھا۔جو میزبان آسڑیلیا نے سات وکٹ سے جیتا تھا۔اس ٹسٹ میں تین کھلاڑیوں نے سنچریاں اسکور کی تھیں جبکہ آسڑیلیا کے دو بالروں نے ایک اننگ میں چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔
دسمبر 2016 میں برسبین میں آسڑیلیا اور پاکستان کے درمیان جو چوتھا دن اور رات کا ٹسٹ ہوا تھا وہ میزبان آسڑیلیا نے ایک سخت مقابلے کے بعد39 رن سے جیتا تھا۔ پاکستان نے میچ کی چوتھی اننگ میں450 رن بنائے تھے جس کی وجہ سے میچ کافی دلچسپ ہو گیا تھا۔ اسد شفیق نے چوتھی اننگ میں207 بالوں پر13چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے137 رن بنائے تھے جو اس میچ میں کسی بھی بلے باز کا سب سے بڑا اسکور تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined