تصویرسوشل میڈیا
ٹیم انڈیا آج دوپہر 2:30 بجے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کا خطاب اپنے نام کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔ فائنل کی دوسری ٹیم نیوزی لینڈ ہے جو دوسری بار اس خطاب پر قبضہ کرنا چاہے گی۔ آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں یہ 5 ویں بار ہے جب ٹیم انڈیا فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس سے پہلے 2000ء، 2002، 2013 اور 2017 میں ٹیم نے اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
Published: undefined
فائنل کی بات کی جائے تو 2000ء میں ہندوستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کی وجہ سے ٹیم اپنا پہلا خطاب جیتنے سے محروم ہو گئی تھی۔ اس کے بعد 2002 کا فائنل بارش کی نذر ہونے کے سبب ہندوستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مشترکہ فاتح قرار دی گئیں۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا نے 2013 کے فائنل میں جگہ بنائی جہاں انگلینڈ کو شکست دے کر دوسری بار اور مکمل طور پر پہلی بار یہ خطاب اپنے نام کیا۔ ہندوستانی ٹیم کے پاس سنہرا موقع ہے کہ وہ 25 سال قبل فائنل میں نیوزی لینڈ سے ملی شکست کا بدلہ لے کر ملک کو ایک شاندار تحفہ پیش کرے۔ ویسے ملک میں ٹیم انڈیا کی جیت کے لیے دعاؤں اور پرارتھنا کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
Published: undefined
میچ سے قبل ہندوستان کے سابق اسپنر آر اشون نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ روہت شرما ٹاس نہ جیتیں تو بہتر رہے گا۔ اشون نے ایسا اس لیے کہا ہے کیونکہ روہت نے جب آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیلا تھا تب وہ ان کا لگاتار 11ویں بار رہا جب انہوں نے ٹاس گنوایا۔ ایسے میں ٹاس گنوانے کے بعد بھی روہت میچ جیت رہے ہیں جو ان کے لیے لکی ثابت ہو رہا ہے۔
Published: undefined
وہیں ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میچ میں تاریخ رقم کر سکتے ہیں۔ ونڈے میچوں میں وہ سب سے زیادہ رن بنانے والے دوسرے بلے باز بن سکتے ہیں۔ اس معاملے میں کمار سنگاکارا کے ریکارڈ کو توڑنے کے لیے انہیں 54 رنوں کی ضرورت ہے۔ سنگاکارا نے ونڈے میچوں میں 14234 رن بنائے ہیں جبکہ کوہلی 301 میچوں کی 289 اننگز میں 14180 رن بنا چکے ہیں۔
Published: undefined
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے چمنپئنز ٹرافی کے فائنل میچ کے لیے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔ اتوار کو میچ کے نتیجہ کے لیے کم سے کم دونوں ٹیموں کے 25-25 اوور کھلیے جانے چاہئیں، تبھی نتیجہ نکل سکتا ہے۔ اگر بارش کی وجہ سے میچ جاری نہیں ہو سکا تو جس اوور سے میچ چھوٹا ہے وہیں سے آگے کا میچ اگلے دن یعنی پیر کو ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined