ہندوستانی ٹیم، تصویر @BCCI
’چمپئنز ٹرافی 2025‘ کا پہلا سیمی فائنل آج ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور سبھی کرکٹ شیدائیوں کے ذہن میں یہ سوال گونج رہا ہے کہ کیا ہندوستانی ٹیم نے دردِ سر ثابت ہونے والے ٹریوس ہیڈ کے لیے کوئی دوا تیار کی ہے؟ ٹریوس ہیڈ لگاتار ہندوستانی ٹیم کے خلاف بڑے اسکور بنا رہے ہیں، خصوصاً ناک آؤٹ میچ میں تو وہ انتہائی خطرناک ہو جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج کھیلے جانے والے سیمی فائنل میچ میں یہ بات دیکھنے لائق ہوگی کہ اگر ٹریوس ہیڈ سستے میں آؤٹ ہوتے ہیں، تو یہ کمال کون سا گیندباز کرتا ہے۔ ہندوستانی تیز گیندباز محمد شامی پر سبھی کی نظر رہے گی، جنھوں نے یک روزہ عالمی کپ فائنل میں ہیڈ کو کئی بار چھکایا تھا، لیکن وہ خوش قسمت تھے کہ آؤٹ نہیں ہوئے۔
Published: undefined
آج ہندوستانی کپتان روہت شرما آسٹریلیا سے 2023 میں کھیلے گئے یک روزہ عالمی کپ فائنل میں شکست کا بدلہ لینا چاہیں گے۔ اس کے لیے انھوں نے پوری تیاری بھی کر لی ہے۔ سب سے اہم بات تو یہ ہے کہ جس میدان پر یہ میچ کھیلا جائے گا، ہندوستان نے اس ٹورنامنٹ میں اپنے سبھی میچ اسی میدان میں کھیلے ہیں۔ یعنی سبھی کھلاڑیوں کو یہاں موجود پچ کا اندازہ آسٹریلیائی کھلاڑیوں کے مقابلے کہیں زیادہ ہوگا۔ اس کے علاوہ امید کی جا رہی ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کی ہی طرح، اس بار بھی ہندوستانی ٹیم میں 4 اسپن گیندباز کھیلیں گے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ ٹریوس ہیڈ کے ساتھ ساتھ گلین میکسویل جیسے کھلاڑیوں کو بڑا اسکور بنانے سے روکنے میں کامیابی دلا سکتا ہے۔ ویسے بھی ورون چکرورتی نے نیوزی لینڈ کے خلاف جس طرح کی شاندار گیندبازی کی، اس کے بعد وہ ٹیم سے باہر ہوں، یہ ممکن دکھائی بھی نہیں دیتا۔
Published: undefined
ہندوستانی ٹیم کے لیے مشکل یہ ہے کہ آسٹریلیا کے ساتھ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں اس کی کارکردگی بہت اچھی نہیں رہی ہے۔ لیکن اس مرتبہ حالات بہت بدلے ہوئے ہیں۔ سب سے بڑی بات تو یہ ہے کہ آسٹریلیائی ٹیم میں پیٹ کمنز، مچیل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ جیسے اسٹار گیندباز موجود نہیں ہیں۔ ایسے میں ہندوستانی ٹیم موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عالمی کپ سیمی فائنل میں شکست کا بدلہ لے سکتی ہے۔ حالانکہ آسٹریلیائی ٹیم بلے بازی میں بے حد مضبوط ہے۔ اس طرح دیکھا جائے تو روہت شرما ٹاس جیتتے ہیں تو پہلے گیندبازی کرنا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ بات بھی غور کرنے والی ہے کہ آسٹریلیا نے چمپئنز ٹرافی 2025 میں جو واحد میچ جیتا ہے، اس میں رنوں کا پیچھا کرتے ہوئے ہی انگلینڈ کے خلاف ریکارڈ فتح حاصل کی تھی۔ آسٹریلیا کے باقی 2 میچ بارش کی نذر ہو گئے تھے، پھر بھی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined