کرکٹ

سینٹرل زون 11 سال بعد دلیپ ٹرافی چمپئن، رجت پاٹیدار نے اپنی کپتانی میں جیتا ایک اور بڑا خطاب

دوسری اننگز میں سینٹرل زون نے 65 رنوں کا معمولی ہدف 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ دلیپ ٹرافی میں یہ سینٹرل زون کا ساتواں خطاب ہے۔

<div class="paragraphs"><p>رجت پاٹیدار دلیپ ٹرافی خطاب کے ساتھ/ تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/BCCIdomestic">@BCCIdomestic</a></p></div>

رجت پاٹیدار دلیپ ٹرافی خطاب کے ساتھ/ تصویر ’ایکس‘ @BCCIdomestic

 

سینٹرل زون نے پیر کو بنگلورو میں ساؤتھ زون کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 11 سال بعد دلیپ ٹرافی کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی سال اپنی کپتانی میں آر سی بی کو آئی پی ایل کا پہلی مرتبہ چمپئن بنانے والے رجت پاٹیدار نے یہاں بھی اپنا زور دکھاتے ہوئے سینٹرل زون کو تاریخی کامیابی دلائی۔

Published: undefined

دوسری اننگز میں 65 رنوں کے معمولی ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے سینٹرل زون کے ٹاپ آرڈر کے بلے بازوں کو بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسلنس کے میدان پر 5ویں دن ٹوٹتی ہوئی پچ پر ساؤتھ زون کے گیند بازوں نے پریشان کیا۔ حالانکہ ہدف بڑا نہیں ہونے کی وجہ سے اس کا اثر سینٹرل زون پر نہیں پڑا۔

Published: undefined

اکشے واڈکر (19 ناٹ آوٹ) اور پہلی پاری میں سنچری لگانے والے یش راٹھور (13 ناٹ) کریز پر تھے جب سینٹرل زون نے 20.3 اووروں میں 4 وکٹ کے نقصان پر 66 رن بناتے ہوئے دلیپ ٹرافی میں اپنا 7واں خطاب حاصل کیا۔ ساؤتھ زون کی بات کی جائے تو ٹیم کو دوسری پاری میں مشکل حالات میں بنائے گئے 426 رن اور آخری اننگز میں گیند بازو کی اچھی کارکردگی سے سکون ملا ہوگا۔

Published: undefined

بائیں ہاتھ کے اسپنر انکت شرما نے دانش مالیور (5) کو آؤٹ کیا جبکہ ان کی گیند اسپن ہوتی ہوئی بلے کا کنارہ لے کر وکٹ کیپر محمد اظہر الدین کے ہاتھوں میں چلی گئی۔ اس کے بعد شرما نے سینٹرل زون کے کپتان رجت پاٹیدار کا وکٹ لیا جو جلدبازی میں سلاگ سویپ کھیل بیٹھے اور ایم ڈی ندھیش کے ہاتھوں مڈ آن پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ شوبھم شرما نے ساران جین (پلیئر آف دی سیریز) کا وکٹ نکال کر سینٹرل کیمپ میں کچھ بے چینی پیدا کی لیکن پلیئر آف دی میچ راٹھوڑ اور واڈکر نے بغیر اور نقصان کے سینٹرل زون کو ہدف تک پہنچا دیا۔

Published: undefined

سینٹرل زون کو دلیپ ٹرافی چمپئن بنانے میں کپتان رجت پاٹیدار اور یش راٹھوڑ کا اہم کردار رہا۔ ساؤتھ زون کے 149 رنوں کے جواب میں ساؤتھ زون نے پہلی اننگز میں 500 سے زیادہ رن بنائے۔ پاٹیدار نے پہلی اننگز میں سنچری بنائی۔ انہوں نے 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے شاندار 101 رن بنائے۔ اس کے علاوہ یش راٹھور نے 194 رنوں کی شاندار پاری کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 17 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ اس کے علاوہ سارانش جین، دانش مالیوار کی نصف سنچری کی بدولت سینٹرول زون نے پہلی پاری میں 511 رنوں کا اسکور کھڑا کرتے ہوئے بڑی سبقت لینے میں کامیابی حاصل کی۔

Published: undefined

سینٹرل زون کے کپتان رجت پاٹیدار نے پوسٹ میچ پرزنٹیشن میں کہا کہ ہر کپتان کو ٹرافی جیتنا اچھا لگتا ہے۔ ہمارے کھلاڑیوں نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین جذبہ دکھایا اور میں اس سے بہت خوش ہوں۔ یہاں وکٹ تھوڑا خشک تھا اس لیے ہم نے پہلے بلے بازی کا انتخاب کیا۔ مجھے دانش اور یش کے لیے خوشی ہے۔ انہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار بلے بازی کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined