کرکٹ

گیند بازوں کی بہترین کارکردگی سے جیت حاصل ہوئی: روہت

ہندوستان کی جانب سے تیز گیند باز چاهر نے محض سات رن دے کر چھ وکٹ لئے جس کی مدد سے ہندوستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر تین میچوں کی سیریز 2۔1 سے جیت لی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ناگپور: بنگلہ دیش کو تیسرے اور آخری ٹوئنٹی -20 میچ میں 30 رن سے شکست دے کر سیریز پر قبضہ کرنے کے بعد ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے گیند بازوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے ہی ٹیم کو فتح ملی ہے۔ ہندوستان کی جانب سےتیز گیند باز چاهر نے محض سات رن دے کر چھ وکٹ لئے جس کی مدد سے ہندوستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر تین میچوں کی سیریز 2۔1 سے جیت لی۔

Published: undefined

کپتان نے میچ کے بعد کہا کہ ’’گیند بازوں کی وجہ سے ٹیم کو جیت ملی ہے۔ مجھے پتہ ہے کہ مڈل اووروں میں اوس کی وجہ مقابلہ مشکل تھا۔ ایک وقت بنگلہ دیش کی پوزیشن میچ میں کافی اچھی تھی اور ہمارے لئے مقابلہ انتہائی مشکل ہوتا جا رہا تھا۔ ٹیم کے لئے میچ میں واپسی بہت شاندار رہی‘‘۔

Published: undefined

روہت نے کہا کہ ’’ٹیم کے کھلاڑیوں نے میچ میں اپنی ذمہ داری سمجھ کر بہتر مظاہرہ کیا۔ میں سمجھ سکتا ہوں کہ جب وکٹ نہیں گر رہے ہوتے ہیں تو آپ کے لئے مقابلے میں ٹک پانا مشکل ہو جاتا ہے اور حالات آپ کے لئے موزوں نہیں رہتے ہے۔ لیکن اس کا کریڈٹ گیندبازوں کو جاتا ہے۔ اگرچہ بلے بازوں نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس طرح سے لوکیش راہل اور شريئس ایر نے بلے بازی کی وہ واقعی شاندار تھی‘‘۔

Published: undefined

روہت نے کہا کہ ’’ٹیم سے ہمیں ایسی ہی کارکردگی کی توقع تھی۔ کھلاڑیوں نے انفرادی طور پر اپنی ذمہ داریوں کو سمجھا۔ جیسے جیسے ٹوئنٹی۔20 ورلڈ کپ قریب آ رہا ہے ہماری ٹیم صحیح سمت میں متوازن ہو رہی ہے۔ ٹیم میں فی الحال کچھ کھلاڑی نہیں ہیں لیکن جلد ہی وہ واپس آ جائیں گے‘‘۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ’’عالمی کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہمیں سبھی باتوں کو ذہن میں رکھنا ہے۔ آسٹریلیا جانے سے قبل ٹیم کو کچھ مقابلے اور کھیلنے ہیں۔ اگر ٹیم ایسی ہی کارکردگی کو برقرار رکھتی ہے جس طرح کی کارکردگی اس کی اس مقابلے میں رہی ہے تو پھر یہ آنے والے دنوں میں وراٹ کوہلی اور سلیکٹرز کے لئے درد سر ثابت ہو سکتی ہے‘‘۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ وراٹ کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹوئنٹی ۔20 سیریز کے لئے آرام دیا گیا تھا اور ان کی جگہ روہت کو کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ بنگلہ دیش نے ہندوستان کو پہلے ٹوئنٹی ۔20 میچ میں سات وکٹوں سے شکست دی تھی لیکن اس کے بعد ہندوستان نے زور دار واپسی کرتے ہوئے دوسرے مقابلے میں مہمان ٹیم کو آٹھ وکٹ سے اور اب تیسرے میچ میں 30 رن سے شکست دے کر سیریز پر 2۔1 سے قبضہ کر لیا۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش کو ٹی ۔20 سیریز کے بعد دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ اندور میں 14 نومبر سے کھیلا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined