آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں اپنی بلے بازی سے سبھی کو متاثر کرنے والے کے ایل راہل ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں کس نمبر پر بلے بازی کریں گے، یہ سوال گزشتہ کچھ دنوں سے ہر کرکٹ شیدائی کے ذہن میں ہے۔ اس سوال کا جواب آج ہندوستانی کپتان روہت شرما نے پریس کانفرنس کے دوران دے دیا۔ انھوں نے میڈیا کے سامنے انکشاف کیا کہ کے ایل راہل سلامی بلے باز کے طور پر ہی میدان میں اتریں گے۔
Published: undefined
دراصل روہت شرما کی غیر موجودگی میں کے ایل راہل نے پرتھ ٹیسٹ میں سلامی بلے باز کی ذمہ داری نبھائی تھی۔ انھوں نے اس ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 26 رن اور دوسری اننگ میں 77 رن بنائے تھے۔ روہت شرما کا کہنا ہے کہ انھوں نے راہل کی بلے بازی کو بغور دیکھا، وہ بہت بہتر کھیلتے دکھائی دیے اس لیے اپنی پوزیشن کو قربان کرنے کا فیصلہ کیا۔ روہت نے یہ بھی بتایا کہ وہ ٹیم کی بہتری کے لیے مڈل آرڈر میں کسی پوزیشن پر بلے بازی کرتے دکھائی دیں گے۔
Published: undefined
روہت شرما نے بطور سلامی بلے باز کے ایل راہل کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے کے ایل راہل کی بلے بازی گھر سے دیکھی، انھوں نے کمال کی بیٹنگ کی۔ اس لیے اب اوپننگ جوڑی میں کوئی تبدیلی کی ضرورت نہیں۔ مستقبل میں ضرور چیزیں الگ ہو سکتی ہیں۔ جس طرح کی بلے بازی کے ایل راہل غیر ملکی پچ پر کرتے ہیں، اس وقت ان کا اوپننگ کرنا بنتا ہے۔‘‘
Published: undefined
روہت شرما نے اپنی بلے بازی پوزیشن کے بارے میں بھی بات کی، لیکن انھوں نے واضح کیا کہ فی الحال کوئی خاص پوزیشن پختہ نہیں ہے، وہ کہیں بھی بلے بازی کر سکتے ہیں۔ روہت کا کہنا ہے کہ وہ مڈل آرڈر میں کہیں بھی بلے بازی کریں گے۔ ساتھ ہی روہت شرما نے کہا کہ ان کے مڈل آرڈر میں کھیلنے کا فائدہ بھی ہو سکتا ہے۔ انھوں نے تھوڑا مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’’پنک بال سے ہمارا ٹاپ آرڈر جلدی نمٹ سکتا ہے، اور میں اس کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔ اس لیے میں مڈل آرڈر میں کھیل رہا ہوں، اور پھر لوگ مجھے ’ٹیم مین‘ کہنے لگیں گے۔‘‘
Published: undefined
جہاں تک ہندوستان کے بیٹنگ آرڈر کا سوال ہے، تو کے ایل راہل اور یشسوی جیسوال کا اوپننگ کرنا تو اب فائنل ہو گیا ہے۔ تیسرے نمبر پر شبھمن گل اور چوتھے نمبر پر وراٹ کوہلی کا بلے بازی کرنا بھی تقریباً فائنل ہی ہے۔ ایسی صورت میں روہت پانچویں اور چھٹے نمبر پر بلے بازی کر سکتے ہیں۔ یہ بھی توجہ طلب ہے کہ روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ میں چھٹے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے 50 سے زیادہ اوسط سے رن بنائے ہیں۔ یہ نمبر ان کے لیے بہتر ہو سکتا ہے۔ پانچویں نمبر پر ان کا اوسط 30 رن سے بھی کم ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined