کرکٹ

ہندوستان کی جیت کے جشن میں ڈوبا بالی ووڈ، پوری رات سو نہیں پائے شاہ رخ خان

بالی ووڈ اداکار جو فلموں میں بطور ہیرو ناممکن کو ممکن بناتے نظر آتے ہیں، انھوں نے جب آسٹریلیا میں ہندوستان کے ’ریئل ہیروز‘ کو مشکل ہدف کو ممکن بناتے دیکھا تواپنی خوشی کا اظہار کیے بغیر نہیں رہ پائے۔

ہندوستانی ٹیم، تصویرئی اے این ایس
ہندوستانی ٹیم، تصویرئی اے این ایس 

آسٹریلیا کے لاکھ ہتھکنڈوں کے باوجود ہندوستان نے بیرونی سرزمین پر اپنا جھنڈا لہرا دیا ہے۔ آخری ٹیسٹ میچ میں ہندوستانی کھلاڑیوں شردل ٹھاکر (7 وکٹ، 69 رن)، محمد سراج (6 وکٹ)، واشنگٹن سندر (4 وکٹ، 84 رن)، شبھمن گل (98 رن)، رشبھ پنت (112 رن) اور چیتیشور پجارا (81 رن) نے جس کھیل کا مظاہرہ کیا، اس سے کرکٹ کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ ہستیاں بھی جشن میں ڈوب گئی ہیں۔ ایک طرف بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کے لیے بونس کا اعلان کر دیا ہے، تو دوسری طرف سوشل میڈیا پر ہندوستانی ٹیم کی بلّے بلّے ہو رہی ہے۔

Published: 19 Jan 2021, 8:20 PM IST

بالی ووڈ کے اداکار جو فلموں میں بطور ہیرو ناممکن کو ممکن بناتے ہوئے نظر آتے ہیں، انھوں نے جب آسٹریلیا میں ہندوستان کے ’ریئل ہیروز‘ کو مشکل ہدف کو ممکن بناتے ہوئے دیکھا تو اپنی خوشی کا اظہار کیے بغیر نہیں رہ پائے۔ بالی ووڈ میں ’کنگ خان‘ کے نام سے مشہور شاہ رخ خان نے تو رات بھر جاگ کر ہندوستان کی بلے بازی سے لطف اٹھایا اور جب جیت حاصل ہوئی تو انھوں نے ٹوئٹ کیا ’’ہماری ٹیم کے لیے ایک پوری طرح سے شاندار جیت۔ پوری رات ہر بال کو دیکھا۔ اب تھوڑا آرام سے سوئیں گے اور اس تاریخی لمحہ کا مزہ چکھیں گے۔ ہمارے سبھی لڑکوں کو پیار اور اس جیت کے ذریعہ ہمیں پاور دینے کے لیے ان کی تعریف۔ چک دے انڈیا۔‘‘

Published: 19 Jan 2021, 8:20 PM IST

کرکٹ سے زبردست دلچسپی رکھنے والے اور سلیبرٹی کرکٹ لیگ (سی سی ایل) میں ’ویر مراٹھا‘ ٹیم کی کپتانی کرنے والے رتیش دیشمکھ بھی ہندوستان کی جیت سے پرجوش نظر آئے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا ہے ’’انڈیا زندہ باد۔ ہندوستانی ٹیم پر فخر ہے۔ یہ بہت بڑی جیت ہے۔ مبارک ہو کیپٹن اجنکیا رہانے۔‘‘ رتیش دیشمکھ نے بی سی سی آئی کے ذریعہ 18 جنوری کو ٹوئٹ کیے گئے محمد سراج کی ایک ویڈیو بھی ری ٹوئٹ کی ہے اور ساتھ میں لکھا ہے کہ ’’سراج! پورا ہندوستان تم پر فخر کرتا ہے!! مجھے پورا یقین ہے کہ آپ کے والد جنت میں فخر سے جھوم رہے ہوں گے اور کہہ رہے ہوں گے... وہ میرا بیٹا ہے... جس نے ہندوستان کے لیے تاریخی ٹیسٹ سیریز جیتی۔‘‘

Published: 19 Jan 2021, 8:20 PM IST

امت سادھ نے اپنے ٹوئٹ میں ہندوستانی ٹیم کے ایک اننگ میں 36 رن پر آل آؤٹ ہونے سے لے کر سیریز پر قبضہ کیے جانے کے سفر کو بے مثال ٹھہرایا ہے۔ انھوں نے ’جیت کی ضد‘ ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا ہے ’’پہلے میچ میں 36 رن پر آل آؤٹ ہو گئے، کئی بڑے کھلاڑیوں کی موجودگی کے باوجود ہار گئے، تیسرا ٹیسٹ میچ بچا لیا جب کہ شکست نظر آ رہی تھی، اور چوتھا ٹیسٹ میچ آج جیت لیا، سبھی ناکامیوں کو شکست دے کر اور بے خوف کھیل دکھا کر۔ آپ سب نے آج ہمیں فخر کا موقع دیا ہے۔ جے ہند۔‘‘

Published: 19 Jan 2021, 8:20 PM IST

مشہور اداکار رنویر سنگھ اور کارتک آرین نے ہندوستانی ٹیم کی یکساں تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے جیت کا جشن منایا ہے۔ رنویر سنگھ نے لکھا ہے ’’تاریخی فتح!!! کیا کوشش ہے!!! ہندوستانی ٹیم پر فخر ہے۔‘‘ کارتک آرین نے تو اس فتح پر فلم بنانے کی بات کہہ ڈالی۔ انھوں نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا ’’اس میچ پر تو فلم بننی چاہیے۔ کیا تاریخی فتح حاصل کی ہندوستانی ٹیم نے۔‘‘

Published: 19 Jan 2021, 8:20 PM IST

پرکاش راج، اویناش تیواری، انگد بیدی، انل کپور، سنجے مشرا، پریتی زنٹا... بے شمار فلمی ہستیوں نے ہندوستان کی فتح کا جشن اپنے اپنے طریقے سے منایا اور سوشل میڈیا پر ہندوستانی ٹیم کو مبارکباد دی۔ یہ سلسلہ جاری ہے اور سچ تو یہ ہے کہ واقعی ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا میں جو کارنامہ انجام دیا ہے وہ سالوں تک یاد رکھا جائے گا۔

Published: 19 Jan 2021, 8:20 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 19 Jan 2021, 8:20 PM IST

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز