کرکٹ

عصمت دری کے ملزم سری لنکائی کرکٹر گناتلکا کے خلاف ایگزیکٹیو کمیٹی کی سخت کارروائی، سبھی فارمیٹ سے معطل

سری لنکا کرکٹ کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے بلے باز دنشکا گناتلکا کو مبینہ طور پر جنسی استحصال کے الزام میں گرفتار کیے جانے کے بعد پیر کے روز فوری اثر سے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے معطل کر دیا ہے۔

دنشکا گناتلکا، تصویر آئی اے این ایس
دنشکا گناتلکا، تصویر آئی اے این ایس 

سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے بلے باز دنشکا گناتلکا کو سڈنی میں 29 سالہ خاتون کا مبینہ طور پر جنسی استحصال کے الزام میں گرفتار کیے جانے کے بعد پیر کے روز فوری اثر سے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے معطل کر دیا ہے۔ ہیمسٹرنگ کی چوٹ کی وجہ سے پہلے دور میں ہی ٹی-20 عالمی کپ سے باہر ہوئے گناتلکا کو سری لنکائی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ 31 سالہ بلے باز نے 8 ٹیسٹ، 47 وَنڈے اور 46 ٹی-20 میچ کھیلے ہیں، حالانکہ اپنی مہم کے دوران وہ ٹیم کے ساتھ رہے۔

Published: undefined

سری لنکا کرکٹ نے یہ بھی کہا کہ کرکٹر کو کسی بھی سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں کرایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ مطلع کیے جانے کے بعد کہ گناتلکا کو آسٹریلیا میں ایک خاتون کے جنسی استحصال کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔‘‘ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’اس کے علاوہ سری لنکا کرکٹ مبینہ جرائم کی فوراً جانچ کرنے کے لیے ضروری قدم اٹھائے گا اور آسٹریلیا میں مذکورہ عدالتی معاملے کے نتائج پر، قصوروار پائے جانے کی صورت میں مذکورہ کھلاڑی کو سزا دینے کے لیے قدم اٹھائے جائیں گے۔‘‘

Published: undefined

ایس ایل سی نے یہ بھی کہا کہ وہ غیر جانبدارانہ جانچ کرانے کے لیے آسٹریلیائی لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں کو ہر ممکن تعاون بھی کرے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے ’’سری لنکا کرکٹ اس بات پر زور دینا چاہتا ہے کہ وہ کسی کھلاڑی کے ذریعہ اس طرح کے کسی بھی رویہ کے لیے زیرو ٹولرنس کی پالیسی اپناتا ہے اور واقعہ کی غیر جانبدارانہ جانچ کرنے کے لیے آسٹریلیائی لاء انفورسمنٹ افسران کو سبھی ضروری مدد فراہم کرے گا۔‘‘

Published: undefined

’ڈیلی میل‘ میں پیر کے روز شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گناتلکا ایئرپورٹ کے لیے گھر واپس جانے کے لیے روانہ ہونے سے کچھ ہی لمحہ دور تھے، جب انھیں ٹیم کی بس سے باہر نکالا گیا اور پولیس نے گرفتار کر لیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined