کرکٹ

ایشیا کپ اور عالمی کپ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کا بڑا فیصلہ، انضمام الحق کو بنایا گیا چیف سلیکٹر

انضمام الحق پہلے بھی پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر رہ چکے ہیں، انضمام نے 2016 سے 2019 تک یہ ذمہ داری سنبھالی تھی، اس دوران پاکستانی ٹیم نے آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 2017 جیتی تھی۔

انضمام الحق / آئی اے این ایس
انضمام الحق / آئی اے این ایس 

رواں سال ہونے والے ایشیا کپ اور عالمی کپ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان کے مشہور سابق بلے باز انضمام الحق کو بڑی ذمہ داری سونپنے کا اعلان کیا ہے۔ انضمام الحق کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں ایشیا کپ ٹورنامنٹ ہونا ہے اور اس کے بعد ہندوستان میں عالمی کپ کا انعقاد ہوگا۔ ان دونوں اہم ٹورنامنٹس کو دیکھتے ہوئے پی سی بی نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنایا ہے اور اس فیصلے کو ’ماسٹر اسٹروک‘ تصور کیا جا رہا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ انضمام الحق کے تجربہ کا فائدہ پاکستانی ٹیم کو مل سکتا ہے اور انضمام ٹیم میں توازن قائم کرنے میں اہم کردار بھی نبھا سکتے ہیں۔

Published: undefined

غور کرنے والی بات یہ ہے کہ انضمام الحق کے پاکستانی کپتان بابر اعظم سے اچھے روابط ہیں۔ پاکستان میں کوچ، کپتان اور چیف سلیکٹرس کے درمیان اچھے رشتے بہت کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اس نظریہ سے دیکھا جائے تو پاکستانی ٹیم کے لیے انضمام الحق کا چیف سلیکٹر بننا نیک شگون ثابت ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ انضمام الحق پہلے بھی پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر رہ چکے ہیں۔ انضمام نے 2016 سے 2019 تک یہ ذمہ داری سنبھالی تھی۔ اس دوران پاکستانی ٹیم نے آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 2017 جیتی تھی۔ فائنل میں پاکستان نے ہندوستان کو شکست دی تھی۔ اب ایک بار پھر ایک بڑے آئی سی سی ٹورنامنٹ سے پہلے پی سی بی کو انضمام کی یاد آئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined