تصویر ’انسٹا گرام‘
ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے چونکانے والا فیصلہ لیتے ہوئے اسسٹنٹ کوچ ابھیشیک نائر اور فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ کو ٹیم کے کوچنگ اسٹاف سے ہٹا دیا ہے۔ بی سی سی آئی نے یہ کارروائی آسٹریلیا میں بارڈر-گواسکر ٹرافی 25-2024 میں ہندوستان کی شرمناک شکست کے بعد کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوچنگ اسٹاف اور بھی کئی اراکین کو ہٹا کر بی سی سی آئی نے سخت انتباہ کیا ہے کہ ٹیسٹ میں ہندوستانی ٹیم کے مظاہرہ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
Published: undefined
ابھیشیک نائر کو ہندوستانی ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ مقرر ہوئے ابھی صرف آٹھ مہینے ہی ہوئے تھے، جب گوتم گمبھیر نے کوچ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ وہ گوتم گمبھیر کے قریبی مانے جاتے تھے۔ لیکن اب انہیں ٹیم کی ذمہ داریوں سے آزاد کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ سوہم دیسائی کو بھی برخاست کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ٹی-20 عالمی کپ 2024 کے بعد راہل دراوڑ کی مدت کار ختم ہو گئی تھی۔ اس کے بعد گوتم گمبھیر کو ٹیم کا کوچ بنایا گیا تھا۔ گمبھیر نے اپنے معاونین کے طور پر کولکاتا نائٹ رائڈرس سے جڑے اپنے کئی ساتھیوں کو ٹیم سے جوڑا تھا۔ لیکن نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرمناک شکست کے بعد ابھیشیک پر سوال کھڑے ہو رہے تھے۔
Published: undefined
بی سی سی آئی نے اس کے بعد این سی اے اور ہندوستان-اے کے کوچ ستانشو کوٹک کو محدود اوور کی کرکٹ کے لیے بطور بلے بازی کوچ ٹیم انڈیا سے جوڑا تھا۔ ہندوستان نے پھر چمپئن ٹرافی اپنے نام کر لیا تھا۔ حالانکہ تب تک ابھیشیک، ریان ٹین، مورکل اور دلیپ بھی ٹیم اسٹاف کا حصہ تھے۔ اب دلیپ، سوہم اور ابھیشیک کو برخاست کر دیا گیا ہے جبکہ باقی اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined