کرکٹ

بی سی سی آئی صدر متھن منہاس کو جموں و کشمیر کی عدالت نے جاری کیا سمن، عدالتی احکام کی خلاف ورزی کا الزام

متھن منہاس اور کچھ دیگر پر جموں و کشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن کے داخلی امور کے متعلق ہتک عزتی، عدالتی احکام کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے اور عہدہ کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>متھن منہاس/ تصویر ’انسٹاگرام‘</p></div>

متھن منہاس/ تصویر ’انسٹاگرام‘

 

ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نئے صدر متھن منہاس پر ایک سنگین الزام عائد کیا جا رہا ہے، جس کے بعد ان کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔ جموں و کشمیر کی ایک عدالت نے مجرمانہ ہتک عزتی کی ایک شکایت پر متھن منہاس، جموں و کشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن (جے کے سی اے) کے افسران اور صھافیوں کو سمن جاری کیا ہے۔ ابتدائی بیان درج کرنے کے بعد جیوڈیشیل مجسٹریٹ سنیل کمار نے کہا کہ انڈین سول ڈیفنس کوٹ کے تحت مجوزہ ملزمین کو سنے بغیر نوٹس نہیں لیا جا سکتا۔ عدالت نے سبھی ملزمین کو 24 نومبر 2025 کو بذات خود یا وکیل کے ذریعہ سے اپنے اعتراضات یا دفاع پیش کرنے کے یلے موجود ہونے کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

یہ سمن عدالت نے سبکدوش پولیس افسر سدرشن مہتا کی شکایت پر جاری کیا ہے۔ شکایت کے مطابق سابق رنجی ٹرافی کھلاڑی اور ماڈرن کرکٹ کلب جموں کے طویل مدت سے منتظم سدرشن مہتا نے جے کے سی اے کی ذیلی کمیٹی کے اراکین متھن منہاس، بریگیڈیر (سبکدوش) انل گپتا اور ماجد ڈار پر اپنے حلقۂ اختیار سے تجاوز کرنے اور سپریم کورٹ کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے ذریعہ مقرر لوڑھا کمیٹی کے اصلاحات کو نافذ کرنے میں ناکام رہنے کا الزام عائد کیا ہے۔

Published: undefined

شکایت میں کہا گیا ہے کہ متھن منہاس، انل گپتا اور ماجد ڈار (جنھیں 2021 میں بی سی سی آئی نے جے کے سی اے کے روزمرہ والے امور کا انتظام دیکھنے کے لیے مقرر کیا تھا) نے مبینہ طور پر عدالتی احکام کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انتظامی و مالیاتی فیصلے لے کر اپنے حلقۂ اختیار سے تجاوز کیا۔ یہ کیس بنیادی طور پر چیف جیوڈیشیل مجسٹریٹ، جموں کے سامنے داخل کیا گیا تھا اور بعد میں ذیلی جج کی عدالت میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ اس میں متھن منہاس اور دیگر پر جے کے سی اے سے متعلق داخلی امور میں ہتک عزتی، عدالتی احکام کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے اور عہدہ کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ سدرشن مہتا کے ذریعہ بی سی سی آئی چیف کی شکل میں منہاس کی نامزدگی کو چیلنج پیش کرنے والی ایک رٹ پٹیشن داخل کرنے کے بعد تنازعہ مزید بڑھ گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined