کرکٹ

ایشیا کپ فاتح ہندوستانی ٹیم پر بی سی سی آئی مہربان، جیت کا جشن منانے کے لیے 21 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان

ہندوستانی ٹیم نے گزشتہ 15 مہینوں میں 3 بڑے ٹورنامنٹس اپنے نام کیے ہیں، جن میں 2024 کا ٹی۔20 عالمی کپ، 2025 کا چیمپئنز ٹرافی اور 2025 کا ایشیا کپ شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/BCCI">@BCCI</a></p></div>

تصویر @BCCI

 

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے حالیہ مہینوں میں اپنی شاندار کارکردگی سے کرکٹ کی دنیا میں تہلکہ مچا رکھا ہے۔ یکے بعد دیگرے 3 کثیر ملکی ٹورنامنٹس جیت کر ہندوستانی ٹیم نے نہ صرف اپنے شائقین کے دل جیتے ہیں بلکہ اپنی طاقت بھی پوری دنیا میں ثابت کر دی ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے گزشتہ 15 مہینوں میں 3 بڑے ٹورنامنٹس اپنے نام کیے ہیں، جن میں 2024 کا ٹی۔20 عالمی کپ، 2025 کا چیمپئنز ٹرافی اور 2025 کا ایشیا کپ شامل ہیں۔ ان تینوں ٹورنامنٹس میں ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے بی سی سی آئی کی جانب سے کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش بھی کی گئی ہے۔

Published: undefined

ہندوستانی ٹیم کے لیے ’ایشیا کپ 2025‘ کی جیت خاص اہمیت رکھتی ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہندوستانی ٹیم نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ 22 اپریل کو پہلگام حملے اور 7 مئی کو آپریشن سندور کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔ ایسے میں ایشیا کپ پر سب کی نظریں مرکوز تھیں۔ اس ٹورنامنٹ ہندوستانی ٹیم نے پاکستان کو 3 بار ہرایا۔ بی سی سی آئی نے اس شاندار کامیابی کا جشن منانے کے لیے بڑا قدم اٹھایا ہے اور ٹیم کے لیے 21 کروڑ روپے بطور انعام جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل ہندوستانی ٹیم نے 9 مارچ 2025 کو نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کا فائنل مقابلہ جیتا تھا۔ یہ تیسرا موقع تھا جب ہندوستانی ٹیم نے چمپئنز ٹرافی پر قبضہ کیا تھا۔ اس کامیابی کے بعد بھی بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور ٹیم سے وابستہ تمام ارکان کے لیے انعام کا اعلان کیا تھا۔ بورڈ نے 20 مارچ کو 58 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا، جس نے سبھی کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند کر دیا تھا۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ ہندوستانی کھلاڑی مستقل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کر رہے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی میں بھی ہندوستانی ٹیم نے ایک بھی میچ نہیں ہارا تھا اور چمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

Published: undefined

ان دونوں ٹورنامنٹس سے قبل ہندوستانی ٹیم جون 2024 میں ٹی۔20 عالمی کپ کی ٹرافی جیتی تھی۔ فائنل میں ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوا تھا، جس میں انہوں نے جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دے کر یہ ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ یہ ٹرافی ہندوستان نے 17 سال کے طویل انتظار کے بعد جیتی تھی۔ اس وقت بی سی سی آئی نے ہندوستانی ٹیم کے لیے 125 کروڑ روپے کی بڑی انعامی رقم کا اعلان کیا تھا۔ یہ رقم اب تک کی سب سے بڑی انعامی رقم بھی ہے۔ یعنی گزشتہ 3 کثیر ملکی ٹورنامنٹس کی فتوحات پر ہندوستانی ٹیم کو بی سی سی آئی کی طرف سے مجموعی طور پر 204 کروڑ روپے کا انعام حاصل ہو چکا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined