کرکٹ

بابر اعظم پاکستانی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر

بابر اعظم کا ون ڈے ٹیم کا کپتان بننا حالانکہ پہلے ہی سے طے تھا جس کا اب سرکاری طور پر اعلان کر دیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ بابر پاکستان ٹیم کے محدود اوور کے کپتان بن گئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اسلام آباد: پاکستان ٹی -20 کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ٹی -20 فارمیٹ میں نمبر ایک بلے باز بابر اعظم کو بدھ کو پاکستان کی قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان منتخب کیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ کو ایک بیان جاری کرکے یہ جانکاری دی۔

Published: 13 May 2020, 11:11 PM IST

بابر اعظم کا ون ڈے ٹیم کا کپتان بننا اگرچہ پہلے سے ہی طے تھا جس کا اب سرکاری طور پر اعلان کر دیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ بابر پاکستان ٹیم کے محدود اوور کے کپتان بن گئے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق بابر کو 2020-21 سیزن کے لئے کپتان مقرر کیا گیا ہے جو ایک جولائی سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس سیزن میں پاکستان کی ٹیم ایشیا کپ اور ٹی -20 ورلڈ کپ کے علاوہ نو ٹیسٹ مقابلے، چھ ون ڈے اور 20 ٹی -20 مقابلے کھیلے گی۔ اظہر علی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان رہیں گے۔

Published: 13 May 2020, 11:11 PM IST

بابر کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیے جانے پر ٹیم کے چیف کوچ اور قومی سلیکٹر مصباح الحق نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنے رہنے اور بابر اعظم کو ون ڈے ٹیم کا کپتان منتخب ہونے پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ یہ بالکل صحیح فیصلہ ہے کیونکہ انہیں ان کے مستقبل کی ذمہ داریوں کے بارے میں یقین اور وضاحت کی ضرورت تھی۔

Published: 13 May 2020, 11:11 PM IST

مصباح نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے توقعات پر کھرا اترنے اور مستقبل کے لئے منصوبہ بندی کرنا بھی شروع کر دی ہو گی۔ بابر اعظم اس سے پہلے تینوں فارمیٹ میں کپتانی کر رہے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز خان کی جگہ ٹی -20 ٹیم کے کپتان بنے تھے جبکہ اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا۔

Published: 13 May 2020, 11:11 PM IST

بابر نے ابھی تک کھیلے 26 ٹیسٹ مقابلوں میں 45.12 کے اوسط سے 1850 رن بنائے ہیں۔ انہوں نے ون ڈے فارمیٹ میں 74 مقابلوں میں 54.17 کے شاندار اوسط سے 3359 بنائے ہیں جبکہ ٹی -20 کرکٹ میں کھیلے 38 مقابلوں میں 50.72 کے اوسط سے 1471 بنائے ہیں۔

Published: 13 May 2020, 11:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 May 2020, 11:11 PM IST