کرکٹ

وارنر کی نصف سنچری، آسٹریلیا نے سری لنکا کو ہرادیا

سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں 20 اوورز میں چھ وکٹ پر 154 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا لیکن اس کے گیند باز اس اسکور کا دفاع نہ کر سکے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

زبردست اوپنر ڈیوڈ وارنر کی فارم میں شاندار واپسی کے بعد آسٹریلیا نے بدھ کو آئی سی سی ٹی۔20 ورلڈ کپ کے گروپ ون کے یکطرفہ مقابلے میں سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔

Published: undefined

سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں 20 اوورز میں چھ وکٹ پر 154 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا لیکن اس کے گیند باز اس اسکور کا دفاع نہ کر سکے اور آسٹریلیا نے 17 اوورز میں تین وکٹ پر 155 رنز بنا کر آسان فتح حاصل کی۔ وارنر نے 42 گیندوں پر 65 رنز کی اپنی اننگز میں 10 چوکے لگائے۔

Published: undefined

سری لنکا کی جانب سے اوپنر کشال پریرا نے 25 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 35 رنز بنائے، چریت اسلانکا نے 27 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 35 رنز بنائے، بھانوکا راجا پاکسے نے 26 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 33 رنز بنائے اور کپتان داسن شناکا نے 19 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 12 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

دوسری جانب وارنر نے پہلی وکٹ کے لیے 6.5 اوورز میں 70 رنز جوڑے اور ساتھی اوپنر اور کپتان ارون فنچ کی جانب سے 37 رنز کی شاندار اننگز کھیلی گئی۔ آسٹریلیا نے ایک بار پھر 10 رنز کے فرق سے دو وکٹیں گنوا دیں۔ فنچ نے 23 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے۔ گلین میکسویل چھ گیندوں پر پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

Published: undefined

وارنر نے اس کے بعد اسٹیون اسمتھ کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 50 رنز کی اہم شراکت داری کرکے آسٹریلیا کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔ وارنر کو داسن شاناکا نے آؤٹ کیا۔

Published: undefined

وارنر کی وکٹ 130 کے اسکور پر گری۔ لیکن اسمتھ نے مارکس اسٹوئنس کے ساتھ مل کر آسٹریلیا کو 17 اوورز میں ہی فتح تک پہنچا دیا۔ اسمتھ نے 26 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 28 رنز میں ایک چوکا لگایا جبکہ اسٹوئنس نے صرف سات گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 16 رنز بنائے۔
مختصر اسکور:
سری لنکا: 20 اوورز میں چھ وکٹ پر 154 رنز
آسٹریلیا: 17 اوورز میں تین وکٹ پر 155

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined