کرکٹ

آسٹریلیا نے پاکستان کو دھو ڈالا، ٹسٹ سیریز پر 0-2 سے قابض

آسٹریلیا کی اپنے گھر میں پاکستان کے خلاف یہ لگاتار پانچویں سیریز فتح ہے اور ہر بار کنگاروؤں نے پاکستان کو کلین سوئپ کیا ہے۔ پاکستان کی آسٹریلیا میں یہ لگاتار 14ویں ٹسٹ شکست بھی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم نے ایڈیلیڈ اوول میدان پر کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میچ کے چوتھے دن پیر کو پاکستان کو اننگ اور 48 رنوں سے ہرا دیا۔ اس کے ساتھ ہی میزبان ٹیم نے دو میچوں کی ٹسٹ سیریز میں 0-2 سے کلین سوئپ حاصل کر لی۔ آسٹریلیا نے اس سیریز میں لگاتار دوسری بار پاکستان کو اننگ سے شکست دی ہے۔ میزبان ٹیم نے پہلے میچ میں بھی پاکستان کو اننگ اور پانچ رن سے ہرایا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ ڈے نائٹ ٹسٹ میچ تھا اور ڈے نائٹ ٹسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی یہ لگاتار چھٹی فتح ہے۔

Published: undefined

آسٹریلیا کی اپنے گھر میں پاکستان کے خلاف یہ لگاتار پانچویں سیریز فتح ہے اور ہر بار کنگاروؤں نے پاکستان کو کلین سوئپ کیا ہے۔ وہیں، پاکستان کی آسٹریلیا میں یہ لگاتار 14ویں ٹسٹ شکست ہے۔ اس میدان پر پاکستان کی یہ دوسری شکست ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم اس سال گھر میں ایک بھی میچ نہیں ہاری ہے۔

Published: undefined

آسٹریلیا نے دوسرے میچ کی اپنی پہلی اننگ تین وکٹ پر 589 رن بنا کر ڈکلیئر قرار دیا تھا۔ اس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم یاسر شاہ کی سنچری کے باوجود اپنی پہلی اننگ میں 302 رن پر آل آؤٹ ہو گئی اور اسے میزبان ٹیم کے خلاف فالو آن کھیلنے کے لیے مجبور ہونا پڑا تھا۔ فالو آن کھیلنے کے باوجود پاکستان کی ٹیم پیر کو میچ کے چوتھے دن 239 رن پر آل آؤٹ ہو گئی اور اسے اننگ اور 48 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Published: undefined

پاکستان کے لیے دوسری اننگ میں شان مسعود نے 68، اسعد شفیق نے 57 اور محمد رضوان نے 45 رنوں کا تعاون کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیون نے پانچ اور جوش ہیزل ووڈ نے تین وکٹ لیے جب کہ مشیل اسٹارک کو ایک وکٹ ملا۔ میچ میں ریکارڈ ناٹ آؤٹ 335 رنوں کی اننگ کھیلنے والے آسٹریلیا کے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا انعام ملا۔ وارنر نے دو میچوں کی سیریز میں 489 رن بنائے۔

Published: undefined

اپنی اس کارکردگی کے دم پر آسٹریلیا کی ٹیم اب آئی سی سی ٹسٹ چمپئن شپ کے پوائنٹ ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ ہندوستان اب بھی سرفہرست ہے۔ آئی سی سی ٹسٹ چمپئن شپ شروع ہونے کے بعد ہندوستان کے بعد آسٹریلیا ہی ایک ایسی ٹیم ہے جس نے اب تک تین ٹسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined