کرکٹ

ایشیا کپ 2026: بنگلہ دیش کو 40 رنوں سے شکست دے کر ہندوستان کی خاتون ٹیم فائنل میں داخل

مشکل اور سست پچ پر جہاں باقی تمام ہندوستانی بلے باز رن بنانے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے، وہیں شیفالی ورما نے بنگلہ دیشی گیندبازی کی جم کر خبر لی۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستانی خواتین کی کرکٹ ٹیم فتح کے بعد جشن مناتی ہوئی، تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/BCCIWomen">@BCCIWomen</a></p></div>

ہندوستانی خواتین کی کرکٹ ٹیم فتح کے بعد جشن مناتی ہوئی، تصویر ’ایکس‘ @BCCIWomen

 

’ویمنس ایشیا کپ 2026‘ کے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے اپنا دبدبہ برقرار رکھتے ہوئے بنگلہ دیش کو چاروں خانے چت کر دیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے 40 رنوں سے کامیابی حاصل کی۔ اس یکطرفہ جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ کی تاریخ میں مسلسل 10ویں مرتبہ فائنل میں جگہ بنائی۔ اسی کے ساتھ ہندوستان نے اس ٹورنامنٹ کے ہر ایڈیشن میں فائنل تک پہنچنے کا ریکارڈ بھی برقرار رکھا ہے۔

10 ستمبر کو کھیلے گئے اس مقابلہ میں ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے سلامی بلے باز شیفالی ورما کی نصف سنچری کے دم پر 20 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنوں کا اسکور کھڑا کیا۔ مشکل اور سست پچ پر جہاں باقی تمام ہندوستانی بلے باز رن بنانے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے، وہیں شیفالی ورما نے بنگلہ دیشی گیندبازی کی جم کر خبر لی۔ شیفالی نے صرف 40 گیندوں میں 64 رن بنائے، جس میں 7 زبردست چوکے اور 3 چھکے شامل رہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔