تصویر’انسٹاگرام’
ایشیا کپ 2025 میں ہند-پاک مقابلے کو لے کر تنازعہ جاری ہے۔ ٹیم انڈیا کو اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ساتھ ایک گروپ میں رکھے جانے پر ہنگامہ ہو رہا ہے۔ حکومت ہند اور بی سی سی آئی سے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ساتھ میچ کا بائیکاٹ کیے جانے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ وہیں دوسری طرف ایشین کرکٹ کاؤنسل ٹورنامنٹ کی تیاریوں میں پوری طرح مصروف ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی کی قیادت والی اے سی سی نے ٹورنامنٹ کے شیڈیول کا اعلان پہلے ہی کر دیا تھا، اب ٹورنامنٹ کے مقام کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ہند۔پاک کا 14 ستمبر کو ہونے والا میچ دبئی میں کھیلا جائے گا۔
Published: undefined
ہندوستان اور پاکستان میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان ایشین کرکٹ کاؤنسل نے گزشتہ 26 جولائی کو ایشیا کپ کے پروگرام کا اعلان کیا تھا۔ طے شیڈیول کے مطابق ٹورنامنٹ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ ویسے تو اس ٹورنامنٹ کا میزبان ہندوستان ہی ہے لیکن پاکستان سے جاری ٹکراؤ کی وجہ میچ کھیلنے کے مقام میں تبدیلی کرنی پڑی تھی اور متحدہ عرب امارات میں اس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ ہفتہ 2 اگست کو اے سی سی نے اعلان کیا کہ ٹورنامنٹ کے سبھی 19 میچ ابو دھابی اور دبئی میں کھیلے جائیں گے۔
Published: undefined
ٹورنامنٹ کا آغاز 9 ستمبر کو افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان مقابلے سے ہوگا۔ گروپ-بی کا یہ میچ ابو دھابی کے شیخ زائد اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا اپنا پہلا میچ 10 ستمبر کو یو اے ای کے خلاف ہی کھیلے گی اور یہ مقابلہ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ گروپ-اے میں موجود ٹیم انڈیا اپنے 2 میچ دبئی میں کھیلے گی، جس میں سب سے بڑا مقابلہ 14 ستمبر کو ہند-پاک کے درمیان ہوگا۔ لیکن یہ میچ ہوگا یا نہیں اس پر ابھی شبہ ہے۔ ٹیم انڈیا کا تیسرا میچ عمان کے خلاف 19 ستمبر کو ابو دھابی میں ہوگا۔
Published: undefined
اسی طرح سپر-4 میں ہندوستان اور پاکستان کے پہنچنے کی حالت میں 21 ستمبر کو ایک بار پھر دبئی میں ہی دونوں ٹیموں کی ٹکر ہوگی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی دبئی اسٹیدیم میں ہی ہوگا۔ کُل ملا کر 19 میں سے 11 میچ دبئی میں اور باقی 8 میچ ابو دھابی میں کھیلے جائیں گے۔ اس میں بھی گروپ اسٹیج کے 12 میں سے 7 میچ ابو دھابی میں ہوں گے جبکہ سپر-4 کے 6 میں سے 5 میچ دبئی میں کھیلے جائیں گے۔ یہ سبھی میچ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے اور ہندوستانی وقت کے مطابق شام 7.30 بجے سے شروع ہوں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined