کرکٹ

ایشیز ٹیسٹ سیریز: پرتھ ٹیسٹ کے پہلے ہی دن گیندبازوں کا کہرام، ٹوٹ گیا 137 سال پرانا ریکارڈ

ٹیسٹ کیریئر میں پہلی بار مشیل اسٹارک نے ایک اننگ میں 7 وکٹ لے کر انگلش ٹیم کو محض 172 رنوں پر روک دیا۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے محض 123 رن بنانے میں 9 وکٹ گنوا دیے۔

<div class="paragraphs"><p>پہلی بار ایک اننگ میں 7 وکٹ لینے والے مشیل اسٹارک، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/cricketcomau">@cricketcomau</a></p></div>

پہلی بار ایک اننگ میں 7 وکٹ لینے والے مشیل اسٹارک، تصویر @cricketcomau

 

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان آج سے شروع ہوئی ایشیز ٹیسٹ سیریز میں پہلے ہی دن گیندبازوں کا زبردست کہرام دیکھنے کو ملا ہے۔ میچ کے پہلے ہی اوور میں جب آسٹریلیا کے تیز گیند باز مشیل اسٹارک نے انگلینڈ کے سلامی بلے باز جیک کرالی کی وکٹ لی، تو شاید ہی کسی نے سوچا ہوگا کہ دن کے اختتام تک خود آسٹریلیا بھی آل آؤٹ ہونے کے قریب پہنچ جائے گا۔ ڈھائی سال کے طویل انتظار کے بعد شروع ہونے والی ایشیز سیریز کا آغاز اتنا سنسنی خیز رہا کہ بلے بازوں کا میدان پر ٹھہرنا مشکل ہو گیا اور 137 سال پرانا ایک ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔ پہلے مشیل اسٹارک اور پھر بین اسٹوکس نے ایسا قہر برسایا کہ پرتھ ٹیسٹ کے پہلے ہی دن 19 وکٹیں گر گئیں۔

Published: undefined

21 نومبر کو پرتھ کے اوپٹس اسٹیڈیم میں 5 میچوں کی ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ جب شروع ہوا، تو آغاز ویسا ہی ہوا جس کی آسٹریلیا کو امید تھی۔ کپتان پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ کی غیر موجودگی میں آسٹریلیا کو اپنے تجربہ کار تیز گیندباز مشیل اسٹارک سے بڑی ذمہ داری کی امید تھی، اور انہوں نے مایوس نہیں کیا۔ پہلے اوور میں کرالی کو آؤٹ کرنے کے بعد اسٹارک نے جو روٹ سمیت انگلینڈ کی ابتدائی 3 وکٹیں تنہا اڑا دیں۔

Published: undefined

گرتی وکٹوں کے درمیان اولی پاپ، ہیری بروک اور جیمی اسمتھ نے جارحانہ بلے بازی جاری رکھی، لیکن اسٹارک نے انگلینڈ پر دباؤ کم نہ ہونے دیا اور ٹیسٹ کیریئر میں پہلی بار ایک اننگ میں 7 وکٹیں لیتے ہوئے پوری انگلش ٹیم کو صرف 172 رنوں پر پویلین بھیج دیا۔ اس دوران انہوں نے ایشیز میں اپنے 100 وکٹ بھی مکمل کر لیے۔ ڈیبیو کرنے والے تیز گیندباز برینڈن ڈوگیٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایک وکٹ کیمرون گرین کو ملی۔

Published: undefined

ایک طرف اگر اسٹارک نے تنہا انگلینڈ کو بے حال کر دیا، تو دوسری طرف انگلینڈ کی پیس بیٹری نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر آسٹریلیا کو دھکیل کر بیک فُٹ پر کھڑا کر دیا۔ پہلے اوور میں جوفرا آرچر نے ڈیبیو کرنے والے سلامی بلے باز جیک ودھرالڈ کو پویلین بھیج دیا۔ آرچر اور گس ایٹکنسن کی لائن اور لینتھ ایسی تھی کہ ابتدائی 4 اوور میڈن چلے گئے۔ آسٹریلیا نے پانچویں اوور کی چوتھی گیند پر جا کر کھاتہ کھولا۔ پھر انگلش پیسرز نے مسلسل تباہ کن گیندبازی جاری رکھی۔ جلد ہی آرچر نے مارنس لابوشین کو آؤٹ کیا اور اگلے اوور میں برائیڈن کارس نے اسٹیو اسمتھ کو پویلین بھیج دیا۔

Published: undefined

کارس نے اپنے اگلے ہی اوور میں عثمان خواجہ کو ٹھکانے لگا دیا اور 31 رنوں پر آسٹریلیا کی 4 وکٹیں گر چکی تھیں۔ یہاں سے کیمرون گرین اور ٹریوس ہیڈ نے اننگ سنبھالنے کی کوشش کی، لیکن پھر انگلش کپتان بین اسٹوکس کا جادو چلا اور انہوں نے دیکھتے ہی دیکھتے اگلی 5 وکٹیں لے کر آسٹریلیائی اننگ کو تباہ کر دیا۔ دن کے اختتام تک آسٹریلیا 9 وکٹیں گنوا چکا تھا اور صرف 123 رن بنا پایا تھا۔

Published: undefined

اس طرح پرتھ ٹیسٹ کے پہلے دن مجموعی طور پر 19 وکٹیں گریں، جو ایشیز کی تاریخ میں کسی بھی سیریز کے پہلے دن گرنے والی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔ اس سے پہلے 1888 میں پہلے دن 18 وکٹیں گری تھیں۔ اتنی ہی وکٹیں 1896 کی سیریز کے پہلے دن لارڈز میں گری تھیں۔ تاریخ پر مزید نظر ڈالیں تو 116 سال بعد ایک بار پھر ایشیز کے کسی ٹیسٹ کے پہلے دن اتنی بڑی تعداد میں وکٹیں گری ہیں۔ آخری بار ایسا 1909 کی سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں اولڈ ٹریفورڈ میں ہوا تھا، جب پہلے دن 20 وکٹیں گری تھیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined