کرکٹ

ٹی۔20 عالمی کپ میں ایک اور مقابلہ بارش کی نذر، انگلینڈ اور آسٹریلیا کا میچ بغیر کوئی گیند پھینکے منسوخ

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمان جمعہ کو کھیلے جانے والا دوسرا میچ کو بھی بغیر کوئی گیند پھینکے منسوخ کر دیا گیا، قبل ازیں، افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والا میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا تھا

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

میلبورن: ٹی-20 عالمی کپ میں بارش مسلسل خلل ڈال رہی ہے اور جمعہ کے روز آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمان کھیلے جانے والے دوسرے میچ کو بھی بغیر کوئی گیند پھینکے منسوخ کر دینا پڑا۔ اس سے قبل افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والا میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

Published: undefined

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان گروپ اول کا مقابلہ بارش کے سبب میدان کے نم اور غیر محفوظ ہونے کے سبب منسوخ کر دیا گیا اور اس کے دونوں پوائنٹس دونوں ٹیموں میں تقسیم کر دئے گئے۔ دونوں کو ایک ایک پوائنٹ حاصل ہوا ہے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے تین تین میچوں میں 3-3 پوائنٹس ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں نیٹ رن ریٹ کے حساب سے بالترتیب دوسرے اور چوتھے مقام پر ہیں۔

Published: undefined

اس عالمی کپ میں آسٹریلیا کا سفر شکست سے شروع ہوا تھا جب اسے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 89 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اگرچہ میزبان ٹیم نے بعد میں سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں اپنی پوزیشن بہتر کی۔ دوسری جانب انگلینڈ نے اپنی مہم کا آغاز افغانستان کے خلاف پانچ وکٹوں کی زبردست جیت کے ساتھ کیا لیکن بعد میں اسے کمزور سمجھے جانے والے آئرلینڈ کے ہاتھوں پانچ رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Published: undefined

آسٹریلیا کو اپنے بقیہ دو میچ آئرلینڈ اور افغانستان کے خلاف کھیلنے ہیں۔ جبکہ انگلینڈ کا مقابلہ گروپ میں سرفہرست نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے ساتھ ہونے ہے۔ اس سے قبل صبح افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ قرار دے دیا گیا، میچ کا ٹاس بھی نہیں پھینکا جا سکا تھا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ حاصل ہو گیا ہے۔

آئرلینڈ اب گروپ اول کی پوائنٹس ٹیبل میں تیسری پوزیشن پر چلا گیا ہے۔ دوسری جانب افغانستان کے دو میچ بارش کی وجہ سے ضائع ہو گئے اور وہ اپنے گروپ میں آخری مقام پر ہے۔ اب آئرلینڈ اور افغانستان دونوں کے ’سپر 12‘ مرحلے میں دو دو میچ باقی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined