کرکٹ

امت شاہ کے بیٹے اور انوراگ ٹھاکر کا بھائی، ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے نئے عہدیدار!

امت شاہ کے بیٹے جے شاہ گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔ پیشے سے انجینئر جے شاہ 31 برس کے ہیں اور بورڈ کی انتظامی ٹیم کا حصہ بننے والے سب سے کم عمر عہدیدار بھی ہیں

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

ممبئی: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کو 33 ماہ کے طویل وقفے کے بعد بدھ کو اپنے نئے عہدیدار مل گئے جس میں کچھ اہم عہدوں پر مرکزی وزراء کے رشتہ داروں کی تقرری ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ کی طرف سے مقرر منتظمین کی کمیٹی (COA) سابق کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل ونود رائے کی صدارت میں گزشتہ 33 مہینوں سے بی سی سی آئی کا کام کاج دیکھ رہی تھی۔ بی سی سی آئی کے بدھ کو ہوئے انتخابات میں باضابطہ طور پر سابق کپتان گنگولی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیٹے جے شاہ کو سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

Published: 23 Oct 2019, 8:00 PM IST

ارون دھومل کو نیا خزانچی بنایا گیا ہے جو بی سی سی آئی کے سابق صدر اور موجودہ خزانہ وزیر مملکت انوراگ ٹھاکر کے چھوٹے بھائی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امت شاہ کے بیٹے جے گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن (جی سی اے) کے جوائنٹ سکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔ پیشے سے انجینئر جے شاہ 31 برس کے ہیں اور بورڈ کی انتظامی ٹیم کا حصہ بننے والے سب سے کم عمر عہدیدار بھی ہیں، جے کو مئی 2009 میں بورڈ کا ایگزیکٹیو ممبر منتخب کیا گیا تھا جس کے بعد ستمبر 2013 میں وہ جی سی اے کے جوائنٹ سکریٹری منتخب کیے گئے تھے۔

Published: 23 Oct 2019, 8:00 PM IST

وہیں ٹھاکر کے چھوٹے بھائی ارون ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے رکن ہیں جنہیں گذشتہ ماہ ریاست کرکٹ ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کیا گیا تھا۔ 44 سالہ ارون کے پاس کرکٹ انتظامیہ میں تین سال کا تجربہ ہے، وہ ایچ پی سی اے میں 2012 سے 2015 کے درمیان نائب صدر رہے ہیں۔ ٹھاکر کے ایچ پی سی اے میں صدر کے عہدے کے دوران دھومل کو سپریم کورٹ کی طرف سے مقرر لوڈھا کمیٹی کی سفارشات کے پیش نظر اپنے عہدے سے استعفی دینا پڑا تھا، لوڈھا کمیٹی کی سفارشات کے تحت نیا آئین اپنائے جانے تک پھر ارون ایچ پی سی اے کا کام کاج کر رہی تین رکنی ایڈہاک کمیٹی کے چیئرمین رہے تھے۔

Published: 23 Oct 2019, 8:00 PM IST

بی سی سی آئی کے نئے خزانچی ارون کا بطور ایچ پی سی اے کے نائب صدر رہتے ہوئے دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر میں اہم رول سمجھا جاتا ہے جہاں جنوری 2013 سے بین الاقوامی میچ منعقد کیے جا رہے ہیں، ارون بی سی سی آئی کی میٹنگوں میں بھی ایچ پی سی اے کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

Published: 23 Oct 2019, 8:00 PM IST

سال 2005 سے کیرل کرکٹ یونین کا حصہ رہے جيئش جارج کو مرکزی بورڈ میں جوائنٹ سکریٹری بنایا گیا ہے، جئيش اپنی ریاست کرکٹ ایسوسی ایشن میں جوائنٹ سکریٹری، خزانچی، سیکرٹری اور حال ہی میں صدر کے طور پر مختلف عہدوں پر رہ چکے ہیں، جئيش ایرناكلم میں سواٹن کرکٹ کلب میں وکٹ کیپر بلے باز بھی رہ چکے ہیں، جيئش ہندوستان اے ٹیم کے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ دوروں میں مینیجر کے کردار میں بھی رہے ہیں، 50 سالہ جئیش پانچ عہدیداروں میں فی الحال سب سے عمر دراز ہیں۔

Published: 23 Oct 2019, 8:00 PM IST

اتراکھنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر ماهم ورما کے پاس بھی کرکٹ انتظامیہ کا تجربہ ہے، کم عمر میں حادثے کی وجہ سے پیشہ ورانہ کرکٹر نہ بننے والے 45 سال کے ماهم سال 2009 میں جوائنٹ سکریٹری کے طور پر ریاست کرکٹ ایسوسی ایشن سے منسلک تھے۔

Published: 23 Oct 2019, 8:00 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Oct 2019, 8:00 PM IST