کرکٹ

گرین پچ پر ہوگا احمد آباد ٹیسٹ! اب تیز گیندبازوں کے سامنے ہوگا بلے بازوں کا امتحان

یہ میچ ہندوستانی ٹیم کے لیے خاص طور پر عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لحاظ سے اہم ہے۔ جبکہ آسٹریلیا کو اگر اس سیریز کو برابری پر ختم کرنا ہے تو اسے آخر میچ ہر حال میں جیتنا ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

احمد آباد: ٹیم انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان 4 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ 9 مارچ سے احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم اس سیریز میں 2-1 سے آگے ہے۔ یہ میچ ہندوستانی ٹیم کے لیے خاص طور پر عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لحاظ سے اہم ہے۔ جبکہ آسٹریلیا کو اگر اس سیریز کو برابری پر ختم کرنا ہے تو اسے آخر میچ ہر حال میں جیتنا ہوگا۔

Published: undefined

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ہندوستانی ٹیم کو یہ میچ کسی بھی قیمت پر جیتنا ہوگا۔ جبکہ آسٹریلوی ٹیم پہلے ہی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ اگر ہندوستانی ٹیم احمد آباد ٹیسٹ میں ہار جاتی ہے یا میچ ڈرا رہتا ہے تو سری لنکا کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ہار یا برابری کی صورت میں ہی ہندوستان فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ سیریز کا تیسرا میچ اندور میں کھیلا گیا تھا جوکہ ڈھائی دن میں ہی ختم ہو گیا تھا۔ لہذا اس پچ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن اب چوتھا میچ احمد آباد میں کھیلا جانا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دو پچوں کو کور کیا گیا ہے اور یہ میچ کس پچ پر ہوگا اس کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔

Published: undefined

سوشل میڈیا پر بھی کچھ ایسا ہی دعویٰ کیا جا رہا ہے اور دونوں پچوں کی تصاویر بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔ ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پچ پر گھاس نظر آ رہی ہے۔ پچ پر لگاتار پانی دیا جا رہا ہے اور رولر بھی چلایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق دو میں سے ایک پچ کافی سبز ہے یعنی اس پر بہت زیادہ گھاس ہے۔ اس پر یہ میچ ہو سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو یہاں فاسٹ باؤلرز کا غلبہ رہے گا۔ گھاس کی پچ تیز گیند بازوں کے لیے مددگار سمجھی جاتی ہے لیکن ہندوستان میں پچ ایک رات میں بھی سبز سے خاکی ہو سکتی ہے اور ایسا کئی بار دیکھا گیا ہے۔

Published: undefined

سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ کس پچ پر کھیلا جائے گا، اس کا فیصلہ میچ سے عین قبل کیا جائے گا۔ ایسے میں اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کہ پچ کیسی ہوگی۔ خیال رہے کہ 2021 میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان اسی مقام پر دو ٹیسٹ میچ کھیلے گئے تھے۔ پھر دو مختلف پچوں پر میچز ہوئے۔ ان میں سے ایک ٹیسٹ میچ صرف دو دن میں ہی ختم ہو گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined