کرکٹ

افغانستان کے لئے نئی مشکل، راشد خان نے کرکٹ کی کپتانی سے کیا انکار

اگر طالبان نے افغانستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی تو آسٹریلیا افغانستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کو بھی عالمی مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دے گا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

افغانستان پر طالبان کے قبضہ کے بعد وہاں روز نئے مسائل سامنے آ رہے ہیں ۔ اپنی شبیہ کی وجہ سے تو طالبان کو پریشانی ہے ہی ساتھ میں اب وہاں کرکٹ ٹیم کو لے کر غیر ضروری تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔ واضح رہے کل افغانستان کے کرکٹ بورڈ نے اگلے ماہ ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ مقابلوں کے لئے اپنی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا اور راشد خان کو ٹیم کا کپتان بنایا تھا ۔ اب راشد خان نے اس ٹیم کی کپتانی کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔

Published: undefined

راشد خان کےانکار اور استعفے کا تعلق افغانستان کی طالبان حکومت سے نہیں ہے بلکہ راشد خان کا کہنا ہے کہ جس ٹیم کا انہیں کپتان بنایا گیا ہے اس کے کھلاڑیوں کے انتخاب میں ان سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا ۔ راشد خان کا کہنا ہے کہ جس ٹیم کے کھلاڑیوں کے انتخاب میں ان کا کوئی مشورہ شامل نہیں ہے اس ٹیم کی کپتانی وہ کیسے کر سکتے ہیں۔ راشد خان نے کہا کہ افغانستان کے لئے کھیلنا ان کے لئے ہمیشہ فخر کی بات ہے۔

Published: undefined

ایک جانب جہاں راشد خان نے افغانستان کی ٹیم کی کپتانی سے استعفی دے دیا ہے دوسری طرف آسٹریلائی کرکٹ بوڑد جہاں کرکٹ کے عالمی مقابلے ہونے ہیں ا س نے کہا ہے کہ اگر طالبان نے افغانستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی تو وہ افغانستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کو بھی عالمی مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined