بلے بازی کرتے ہوئے ابھیشیک شرما / آئی اے این ایس
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے تیسرے مقابلے میں گواہاٹی کے باراساپارا کرکٹ اسٹیڈیم میں زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا، جہاں ہندوستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھ وکٹ سے کامیابی حاصل کی اور سیریز میں تین صفر کی ناقابل شکست برتری کے ساتھ سیریز اپنے نام کر لی۔ ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ ہندوستان کے حق میں ثابت ہوا اور کیوی ٹیم کو مقررہ اوورز میں صرف 153 رنوں تک محدود کر دیا گیا۔
Published: undefined
نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز نہایت مایوس کن رہا۔ پہلے ہی اوور میں ہردک پانڈیا کے ہاتھوں ڈیون کون وے ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے، جبکہ اس کے بعد رچن رویندرا بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے۔ جسپریت بمراہ نے اپنی برق رفتار گیند بازی سے ٹم سیفرٹ کو بولڈ کر کے دباؤ مزید بڑھا دیا۔ پاور پلے کے اندر تین اہم وکٹیں گرنے کے بعد مارک چیپ مین اور گلین فلپس نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے اسکور کو سنبھالا اور اسکور کو 75 تک پہنچایا۔ تاہم روی بشنوئی نے چیپ مین کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کا خاتمہ کیا۔ آخر میں مچل سینٹنر نے 27 رنوں کی اننگز ضرور کھیلی، مگر پوری ٹیم 153 رنز تک ہی پہنچ سکی۔ ہندوستان کی جانب سے بمراہ نے تین جبکہ ہردک پانڈیا اور روی بشنوئی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
Published: undefined
154 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی اننگز کا آغاز جھٹکے سے ہوا اور پہلی ہی گیند پر سنجو سیمسن آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد ایشان کشن نے جارحانہ انداز اپنایا اور 13 گیندوں پر 28 رنز بنا کر اسکور کو تیزی سے آگے بڑھایا۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد میدان میں اترنے والے ابھیشیک شرما نے میچ کا رخ ہی بدل دیا۔ انہوں نے صرف 14 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی جو بین الاقوامی ٹی 20 میں ہندوستان کی دوسری تیز ترین ففٹی ہے۔ ساتویں اوور تک ہندوستان کا اسکور 100 کے پار پہنچ چکا تھا۔
Published: undefined
کپتان سوریہ کمار یادو نے بھی شاندار ساتھ نبھایا اور مسلسل دوسرے میچ میں نصف سنچری اسکور کی۔ ابھیشیک شرما 20 گیندوں پر 68 اور سوریہ کمار یادو 26 گیندوں پر 57 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستان نے محض 10 اوورز میں ہدف حاصل کر کے نہ صرف میچ بلکہ سیریز میں اپنی برتری بھی ثابت کر دی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز