روہت شرما / بشکریہ ایکس
’چمپئنز ٹرافی 2025‘ ختم ہو چکا ہے، ہندوستان نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ سے شکست دے کر تیسرا چمپئنز ٹرافی خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ ختم ہونے کے بعد اب ہندوستانی ٹیم اور کپتان روہت شرما کی ہر طرف تعریفیں ہو رہی ہیں۔ ساتھ ہی ٹورنامنٹ میں ٹیموں اور کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ چمپئنز ٹرافی میں کئی نئے ریکارڈس بھی بنے ہیں جس پر کرکٹ شیدائی تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ آئیے یہاں نظر ڈالتے ہیں ان 5 اہم ریکارڈس پر جس نے ’چمپئنز ٹرافی 2025‘ کو یادگار بنا دیا۔
Published: undefined
ہندوستانی کپتان روہت شرما آئی سی سی ونڈے ٹورنامنٹس میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انھوں نے یک روزہ عالمی کپ اور چمپئنز ٹرافی میں مجموعی طور پر اب تک 69 چھکے مار دیے ہیں۔ روہت شرما نے اس معاملے میں کرس گیل کو پیچھے چھوڑا جنھوں نے آئی سی سی کے یک روزہ ٹورنامنٹس میں مجموعی طور پر 64 چھکّے مارے تھے۔ جب یہ ٹورنامنٹ شروع ہوا تھا تو روہت 63 چھکے لگا چکے تھے۔ اس ٹورنامنٹ میں انھوں نے 6 چھکّے لگائے اور آئی سی سی وَنڈے ٹورنامنٹس میں اپنے چھکوں کی تعداد بڑھا کر 69 کر لی۔
Published: undefined
ہندوستان کے مایہ ناز بلے باز وراٹ کوہلی نے چمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ 50 پلس اسکور بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ انھوں نے ٹورنامنٹ کی تاریخ میں اب تک 7 ایسی اننگز کھیلی ہیں جن میں 50 سے زیادہ اسکور بنائے۔ کوہلی نے چمپئنز ٹرافی کے نویں ایڈیشن میں 50 پلس کی 2 اننگز کھیلی۔ پہلی اننگ پاکستان کے خلاف ناٹ آؤٹ 100 رنوں کی تھی، اور دوسری اننگ آسٹریلیا کے خلاف 84 رنوں کی۔ انھوں نے عظیم بلے باز سچن تندولکر کو پیچھے چھوڑا جنھوں نے چمپئنز ٹرافی میں مجموعی طور پر 6 مرتبہ 50 پلس کا اسکور بنایا تھا۔
Published: undefined
چمپئنز ٹرافی 2025 میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں 6 وکٹ کے نقصان پر 362 رن کا اسکور کھڑا کر دیا تھا۔ یہ چمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کے ذریعہ بنایا گیا سب سے بڑا اسکور ہے۔ نیوزی لینڈ کے بعد اس لسٹ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کا نام ہے، جنھوں نے ختم ہوئے اس ٹورنامنٹ میں بالترتیب 256 اور 351 رنوں کا اسکور بنایا تھا۔
Published: undefined
جنوبی افریقہ کے تیز طرار بلے باز ڈیوڈ ملر نے چمپئنز ٹرافی میں سب سے تیز سنچری بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ انھوں نے لاہور میں کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں 67 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 100 رن بنائے تھے۔ حالانکہ اس بہترین اننگ کے باوجود وہ آسٹریلیا کے خلاف اپنی ٹیم کو جیت نہیں دلا پائے۔ ملر نے ویریندر سہواگ (2002 میں) اور جوش انگلس (2025 میں) کا ریکارڈ توڑا، جنھوں نے 77 گیندوں میں سنچری بنائی تھی۔
Published: undefined
افغانستان کے سلامی بلے باز ابراہیم زادران چمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑی اننگ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انھوں نے انگلینڈ کے خلاف مقابلے میں 146 گیندوں پر 177 رن بنائے تھے، جس میں 12 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ ان کے بعد اس لسٹ میں انگلینڈ کے سلامی بلے باز بین ڈکیٹ کا نام آتا ہے۔ انھوں نے آسٹریلیا کے خلاف ختم ہوئے تازہ سیزن میں ہی 143 گیندوں پر 165 رن بنائے تھے۔
Published: undefined
چمپئنز ٹرافی کی تاریخ دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ 2025 کے سیزن میں سب سے زیادہ سنچر اسکور دیکھنے کو ملی ہے۔ چمپئنز ٹرافی 2025 میں مجموعی طور پر 14 سنچری لگی جن میں سے 2 سنچری تو نیوزی لینڈ کے سلامی بلے باز رچن رویندر کے بنائی۔ 2022 میں منعقد چمپئنز ٹرافی کو اس معاملے میں دوسرا مقام حاصل ہے، جب مجموعی طور پر پورے ٹورنامنٹ میں 10 سنچری اسکور دیکھنے کو ملے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined