کرکٹ کو دلچسپ بنانے کے لیے آئی سی سی لگاتار نئے اصول قائم کر رہا ہے۔ اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ 4 روزہ ٹیسٹ میچوں کو منظوری مل گئی ہے، لیکن اس کا نفاذ رواں ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے بعد، یعنی 29-2027 سیزن سے ہوگا۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) 29-2027 عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ سیزن میں چھوٹے ممالک کے لیے 4 روزہ ٹیسٹ میچوں کو منظوری دینے کے لیے راضی ہے، لیکن 3 ٹیمیں اس سے مستثنیٰ ہوں گی، یعنی انھیں 5 روزہ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی اجازت ہوگی۔ وہ 3 بڑی ٹیمیں ہیں ہندوستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ۔ ان تینوں ممالک کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف روایتی 5 روزہ ٹیسٹ میچ ہی کھیلیں گے۔
Published: undefined
میچوں کی تعداد ایک دن کم کرنے کا فیصلہ ایک بڑی تبدیلی کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔ آئی سی سی کا ماننا ہے کہ اس سے چھوٹے ممالک کو زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ میچ اور طویل سیریز کھیلنے میں مدد ملے گی۔ انگریزی روزنامہ ’دی گارجین‘ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’گزشتہ ہفتہ لارڈس میں ہوئے ڈبلیو ٹی سی فائنل مقابلہ کے دوران کچھ اہم گفت و شنید ہوئی۔ تبادلہ خیال میں آئی سی سی چیف جئے شاہ نے 29-2027 ڈبلیو ٹی سی سیزن کے لیے 4 روزہ ٹیسٹ میچ کو اپنی حمایت ظاہر کی ہے۔ اس معاملے میں تبادلہ خیال فائنل کے دوران اس لیے ہوا تاکہ وقت سے اس اصول کو منظوری مل سکے اور اس کے لیے ضابطے بنائے جا سکیں۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق 4 روزہ ٹیسٹ میچ کا ضابطہ نافذ کیے جانے کے بعد بھی انگلینڈ، آسٹریلیا اور ہندوستان کو ایشیز، بارڈر-گواسکر ٹرافی اور اینڈرسن-تندولکر ٹرافی کے لیے 5 روزہ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کی اجازت ہوگی۔ اینڈرسن-تندولکر ٹرافی کی شروعات 20 جون کو ہیڈنگلے میں شروع ہوگی، جس میں ہندوستان اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ سیریز ڈبلیو ٹی سی سیزن 27-2025 کا حصہ ہے، لیکن 29-2027 سیزن میں جب 4 روزہ ٹیسٹ میچوں کا نفاذ ہو جائے گا، تب بھی اینڈرسن-تندولکر ٹرافی کے ٹیسٹ میچ 5 روزہ ہی ہوں گے۔
Published: undefined
بہرحال، آئی سی سی نے پہلی مرتبہ 2017 میں دو فریقی مقابلوں کے لیے 4 روزہ ٹیسٹ میچ کو منظوری دی تھی۔ انگلینڈ نے 2019 اور 2023 میں آئرلینڈ کے خلاف 4 روزہ ٹیسٹ میچ کے بعد گزشتہ ماہ ٹرینٹ برج میں زمبابوے کے ساتھ 4 روزہ ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ رپورٹ کے مطابق کئی چھوٹے ملک وقت اور اخراجات کے سبب ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرنے سے پرہیز کرتے ہیں، لیکن 4 روزہ کرکٹ کی طرف قدم بڑھانے سے 3 ٹیسٹ میچوں کی پوری سیریز 3 ہفتہ سے بھی کم وقت میں کھیلی جا سکے گی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 4 روزہ ٹیسٹ میچوں میں وقت کی بربادی کو کم کرنے کے لیے ایک دن کے اندر کھیل کا وقت بڑھا کر روزانہ کم از کم 98 اوور فراہم کیا جائے گا۔ موجودہ 5 روزہ ٹیسٹ میں زیادہ سے زیادہ 90 اوور کی گیندبازی ایک دن میں ہوتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined