کرکٹ

دوسرا ٹی-20: دلچسپ مقابلے میں سری لنکا نے ہندوستان کو 16 رن سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

اکشر پٹیل (65) اور سوریہ کمار یادو (51) کی جارحانہ نصف سنچریوں کے باوجود سری لنکا نے جمعرات کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ہندوستان کو 16 رن سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی

<div class="paragraphs"><p>وکٹ لینے کے بعد خوشی ظاہر کرتے سری لنکن کھلاڑی / ٹوئٹر / @ICC</p></div>

وکٹ لینے کے بعد خوشی ظاہر کرتے سری لنکن کھلاڑی / ٹوئٹر / @ICC

 

پونے: اکشر پٹیل (65) اور سوریہ کمار یادو (51) کی جارحانہ نصف سنچریوں کے باوجود سری لنکا نے جمعرات کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ہندوستان کو 16 رن سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ اس دلچسپ میچ میں سری لنکا نے ہندوستان کے سامنے جیت کے لئے 207 رنز کا بڑا ہدف رکھا جس کے جواب میں ٹیم انڈیا صرف 190 رنز ہی بنا سکی۔

Published: undefined

کپتان داسن شناکا نے 22 گیندوں میں دو چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے جبکہ سلامی بلے باز کوشل مینڈس نے 31 گیندوں میں تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 52 رنز کی نصف سنچری بنا کر سری لنکا کو اس بڑے اسکور تک پہنچانے میں اہم رول ادا کیا ۔ چاریتا اسلانکا نے 19 گیندوں پر چار چھکوں کی مدد سے 37 رنز کی اہم شراکت کی۔

Published: undefined

ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم کے پانچ بلے باز صرف 64 رنز پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد اکشر اور سوریہ کمار نے میزبان ٹیم کو میچ میں واپسی دلائی ۔ دونوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 40 گیندوں پر 91 رنز کی عمدہ شراکت کرکے ہندوستان کو میچ میں برقرار رکھا۔ سوریہ کمار کے آؤٹ ہونے کے بعد شیوم ماوی (15 گیندوں پر 26) نے بھی کچھ اچھے شاٹس کھیلے لیکن ہندوستان کو جیت سے ہمکنار نہ کرسکے۔

اس جیت کے ساتھ سری لنکا نے تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے اور سیریز کا فیصلہ کن میچ راجکوٹ میں ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔

Published: undefined

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کی شروعات خراب رہی اور جارحانہ شاٹس کھیلنے کی کوشش میں وہ وکٹیں گنواتی رہیں۔ ایشان کشن، شبمن گل اور راہل ترپاٹھی ڈبل فیگرز کو بھی نہ چھو سکے جبکہ ہاردک پانڈیا نے 12 رنز بنائے۔

ہندوستان کے 4 وکٹ صرف 34 رن پر گرنے کے بعد دیپک ہڈا نے سوریہ کمار کے ساتھ شراکت داری شروع کی لیکن وانیندو ہسرنگا نے 10 ویں اوور میں ہڈا کو آوٹ کرکے میزبان ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔

ہندوستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی اور ٹیم نے 10 اوورز میں صرف 64 رنز بنائے۔ آخری 10 اوورز میں 143 رنز حاصل کرنا ناممکن نظر آرہا تھا لیکن اکشر اور سوریہ کمار کی شراکت نے ہندوستان کی امیدیں پھر سے جگا دیں۔

Published: undefined

اکشر-سوریا کمار نے چھٹی وکٹ کے لیے صرف 40 گیندوں میں 91 رنز جوڑے۔ اکشر نے 14ویں اوور میں ہسرنگا کو تین چھکے لگا کر 26 رنز جوڑے۔ ٹی 20 انٹرنیشنل میں یہ ہسرنگا کا سب سے مہنگا اوور تھا۔اس شراکت سے ہندوستان نے مقابلے میں واپسی کی لیکن دلشان مدوشنکا نے سوریہ کمار کو آؤٹ کر کے میچ کا رخ پھر سے موڑ دیا۔ سوریہ کمار نے 36 گیندوں میں تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے۔

ٹیم انڈیا نے اپنے نائب کپتان کی وکٹ گنوانے کے بعد بھی ہمت نہیں ہاری ۔ آٹھویں نمبر پر بلے بازی کرنے آئے شیوم ماوی نے 15 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے۔ ہندوستان کو آخری اوور میں 21 رنز درکار تھے لیکن ٹیم کی تمام امیدیں اس وقت ختم ہو گئیں جب اوور کی تیسری گیند پر اکشر پٹیل آوٹ ہوگئے۔

Published: undefined

اس سے قبل ،ٹاس ہارنے کے بعد بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا نے شاندار آغاز کیا۔ دوسرے اوور میں ارشدیپ سنگھ کی تین نو بالز سری لنکا کے لیے مددگار ثابت ہوئیں اور اس اوور میں انھوں نے 19 رنز جوڑے۔ مینڈس نے پھر اپنے بازو کھولے اور پتھم نسانکا کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے آٹھ اوورز میں 80 رنز بنائے۔ یوزویندر چہل نے نویں اوور میں مینڈس کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ مینڈس نے 31 گیندوں پر تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے، حالانکہ نسانکا 35 گیندوں پر صرف 33 رنز ہی بنا سکے۔

Published: undefined

اس شراکت داری کے نتیجے میں سری لنکا ایک بڑے اسکور کی راہ پر گامزن تھا لیکن عمران ملک نے اگلے ہی اوور میں بھانوکا راجا پاکسے کو آؤٹ کر دیا، جب کہ اکشر پٹیل نے نسانکا اور دھننجایا ڈی سلوا کی وکٹیں لے کر رفتار پر لگام لگائی۔ چریت اسلانکا (37) نے 16ویں اوور میں چہل کی گیند پر دو چھکے لگا کر اننگز کی رفتار بڑھانے کی کوشش کی لیکن عمران نے انہیں اگلے ہی اوور میں پویلین بھیج دیا۔ خطرناک نظر آنے والے اسلانکا کی وکٹ لے کر ہندوستان نے میچ پر قبضہ جما لیا، لیکن نو بال کرنا انہیں ایک بار پھر مہنگا پڑ گیا۔

Published: undefined

ارشدیپ کے 19ویں اوور میں شناکا سوریہ کمار یادیو کوکیچ دے بیٹھے لیکن سری لنکا کے کپتان گیند نو بال ہونے کی وجہ سے بچ گئے۔ اس وقت شاناکا 30 رنز پر تھے ۔ شاناکا نے صرف 22 گیندوں کی اپنی اننگز میں چھ چھکے اور دو چوکے لگائے اور 56 رن بنائے۔ سری لنکا نے ہندوستان کی کمزور گیندبازی کا فائدہ اٹھایا اور آخری پانچ اوورز میں 77 رنز جوڑ کر چھ وکٹ پر 206 رن بنائے ۔

عمران نے چار اوورز میں 48 رن دے کر تین وکٹ لئے جبکہ اکشر نے چار اوور میں صرف 24 رن دے کر دو وکٹ لئے۔ چاہل نے چار اوورز میں 30 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ شیوم ماوی نے چار اوور میں 53 رن دیئے جبکہ ارشدیپ نے دو اوور میں 37 رن دیئے اور دونوں کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔ ہندوستان نے اس میچ میں 12 اضافی رنز دیے جن میں سے سات نو بال شامل ہیں۔

سری لنکا نے چھ سال بعد ہندوستان کو اسکی سرزمین پر شکست دی ہے۔ اس سے قبل 2016 میں پونے کے اسی گراؤنڈ میں میزبان ٹیم کو شکست دی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • گزشتہ 10 سالوں میں بنے کئی قوانین یا قوانین میں کی گئیں ترامیم امتیازی سلوک کی واضح مثال، آئیے کچھ قوانین پر ڈالیں نظر

  • ,
  • ’کانگریس نے سخت قانون بنا کر نوجوانوں کو پیپر لیک سے آزادی دلانے کا عزم کیا ہے‘، نیٹ پیپر لیک معاملہ پر راہل گاندھی کا رد عمل