فکر و خیالات

انکیتا بھنڈاری قتل واقعہ: بجھتی نظر نہیں آ رہی پہاڑ کی نئی آگ... رشمی سہگل

جو بی جے پی انکیتا بھنڈاری قتل کیس کو دبا ہوا سمجھ چکی تھی، اب یہ معاملہ اس سے سنبھالے نہیں سنبھل رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

انکیتا بھنڈاری قتل کیس میں سامنے آئے نئے شواہد نے بی جے پی کی اس معاملہ کو دبانے کی کوششوں اور امیدوں کو چکناچور کر دیا ہے۔ 19 سالہ رسپشنسٹ انکیتا کو 3 سال قبل اس لیے قتل کر دیا گیا تھا کہ اس نے ایک وی آئی پی کو ’ایکسٹرا سروس‘ دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کی ماں سونی دیوی نے ایک وی آئی پی ’اتراکھنڈ بی جے پی کے سکریٹری اجے کمار‘ کا نام لے کر گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

Published: undefined

دسمبر 2025 کے آخری ہفتہ میں اداکارہ اُرملا سناور (جو سابق بی جے پی ایم ایل اے سریش راٹھور کی اہلیہ ہونے کا دعویٰ کرتی ہیں) نے ایک آڈیو کلپ جاری کی، جس میں راٹھور نے انکیتا کے قتل والی رات وننترا ریسورٹ میں موجود وی آئی پی کی شناخت ’گٹّو‘ یعنی اتراکھنڈ کے لیے بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری دشینت کمار گوتم کے طور پر کی ہے۔ ریاست میں گوتم کی گرفتاری اور انکیتا قتل کیس کی سی بی آئی جانچ کے مطالبہ کو لے کر احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے۔ ’اتراکھنڈ مہیلا منچ‘ اور ’انسانیت منچ‘ کی قیادت میں مظاہرین نے اتوار، 4 جنوری کو وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی رہائش گاہ کے باہر بھی ایک بڑا مظاہرہ کیا۔

Published: undefined

کانگریس، اتراکھنڈ کرانتی دل، اتراکھنڈ سوابھیمان مورچہ (جس نے ستمبر 2025 میں اتراکھنڈ ادھینستھ سیوا سیلیکشن کمیشن کے پرچوں کے لیک ہونے کے خلاف ’کاغذ چور، گدی چھوڑ‘ مہم کی قیادت کی تھی)، عام آدمی پارٹی اور بائیں بازو کی پارٹیوں سمیت کئی اپوزیشن پارٹیاں ایک ساتھ نظر آئیں۔ تاہم اسی دن بی جے پی نے بھی اپوزیشن پارٹیوں پر جھوٹے الزامات لگا کر اپنے لیڈروں کی شبیہ خراب کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے دہرادون میں ایک متوازی مظاہرہ کیا۔

Published: undefined

پیر، 5 جنوری کو راجیہ سبھا کے رکن اور بی جے پی لیڈر نریش بنسل نے ایک پریس کانفرنس شاید اس امید میں بلائی کہ وہ یاد دلا سکیں گے کہ پلکت آریہ، جو اپنے والد، سابق بی جے پی لیڈر ونود آریہ کی ملکیت والے ریسورٹ کا انتظام چلاتا تھا، اپنے 2 ساتھیوں کے ساتھ جیل میں ہے، لیکن نتیجہ اس کے برعکس نکلا۔ بنسل کو مقامی صحافیوں کے سخت سوالوں کا سامنا کرنا پڑا کہ قتل والی رات ہی اہم شواہد کیوں ضائع کر دیے گئے تھے؟

Published: undefined

سناور اور راٹھور کے خلاف اب تک 5 ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں، جن میں سے 4 ہریدوار پولیس نے درج کی ہیں اور ایک گوتم عرف ’گٹّو‘ نے درج کرائی ہے۔ اس کے باوجود سناور ڈرنے کو تیار نہیں ہیں۔ 6 جنوری کو سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ پہلے سے بھی زیادہ سنسنی خیز نئے شواہد جاری کرنے کی تیاری میں ہیں۔ اسی دوران گوتم نے دونوں کے خلاف اور اتوار کو ریلی میں شریک تمام سیاسی پارٹیوں کے خلاف 2 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

Published: undefined

احتجاج کو دبانے کی یہ کوشش ناکام رہی ہے۔ گڑھ کماؤں اتحاد کے کنشک بڑیاری نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے سی بی آئی جانچ کے ان کے مطالبہ کو تسلیم نہ کیا تو وہ 2023 کی اراضی قانون تحریک سے بھی بڑا اور بے مثال سول نافرمانی تحریک شروع کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined