ادب اطفال

پرینکا کے خلاف نازیبا تبصروں سے کانگریس برہم، ملک بھر میں درج ہونگی ایف آئی آر

جب سے یہ اعلان ہوا ہے کہ پرینکا گاندھی ایکٹو سیاست میں آ گئی ہیں اس دن سوشل میڈیا پر ان کے خلاف نفرت سے بھری مہم چلائی ہوئی ہے اب مہیلا کانگریس اس کے خلاف پورے ملک میں ایف آئی آر درج کرائے گی

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک طبقہ نے نفرت سے بھری مہم چلائی ہوئی ہے اس بات سے برہم کانگریس کے خاتون یونٹ ’آل انڈیا مہیلا کانگریس ‘ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب سوشل میڈیا کی اس مہم کے خلاف ملک بھر میں ایف آئی آر درج کرائے گی۔

مہیلا کانگریس کی صدر سشمیتا دیو نے اعلان کیا ہے کہ پرینکا گاندھی کے خلاف سوشل میڈیا پر چل رہی اس مہم کے خلاف دہلی اور ملک کی دیگر ریاستی راجدھانیوں میں متعلقہ افراد کے خلاف مہیلا کانگریس ایف آئی آر درج کرائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ خود دہلی میں اس معاملہ کے خلاف ایف آ ر درج کرائیں گی۔

Published: undefined

اس تعلق سے سشمیتا نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے ’’یہ افسوس ہے کہ آج کل سیاست میں خواتین کے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں ہوتا۔ جب سے پرینکا گاندھی نے ایکٹو سیاست میں داخلہ لیا ہے کئی بی جے پی رہنماؤ ں نے ان کے خلاف متنازعہ بیانات دئے ہیں ۔ ہم نے انہیں نظر انداز کرنے کی کوشش کی لیکن سوشل میڈی اپر لگاتارپرینکا گاندھی کے خلاف نفرت سے بھری مہم چل رہی ہے جو تمام خواتین کے خلاف ہے ‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ آج سیاست میں زیادہ خواتین نہیں ہیں کیونکہ انہیں اسی طرح کی بے عزتی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ہمارا مقصد صرف پرینکا گاندھی کے خلاف دئے گئے بیانات پر کارروائی کا مطالبہ نہیں ہے بلکہ سوشل میڈیا یا کہیں پر بھی خواتین کو اس طرح کے حملوں کا شکار نہ ہونا پڑے اس کے لئے یہ کوشش ہے‘‘۔

غور طلب ہے کہ جس دن سے کانگریس صدر راہل گاندھی نے پرینکا گاندھی کو کانگریس کا جنرل سیکریٹری بنانے کا اعلان کیا ہے اور انہیں مشرقی اتر پردیش کی ذمہ داری سونپی ہے اس دن سے بی جے پی حامیوں میں ایک بے چینی ہے جس کے نتیجے میں انہوں نے پرینکا گاندھی کے خلاف نفرت سے بھری مہم چلائی ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined