ادب اطفال

یو پی: لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کا سلسلہ جاری، عاشق کو کیا گیا نذر آتش

عاشق کے اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے مل کر پرتشدد مظاہرہ کیا اور پولس کے دو گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔ کشیدہ حالات کو قابو میں کرنے کے لیے پولس فورس تعینات کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ میں ایک حیران کرنے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پیر کی دیر شب ایک لڑکی کے گھر والوں نے ایک لڑکے کو درخت سے باندھ کر اسے آگ کے حوالے کر دیا۔ اس لڑکے کا مبینہ طور پر لڑکی کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا۔ 25 سالہ نوجوان فتن پور تھانہ کے تحت بھجونی گاؤں کا رہنے والا تھا جس کی آگ لگنے کی وجہ سے موقع پر ہی موت ہو گئی۔

Published: undefined

اس واقعہ کا پتہ لگنے کے بعد ناراض لڑکے کے اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے مل کر پرتشدد مظاہرہ کیا اور پولس کی دو گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر دیا۔ کشیدہ حالات کو قابو میں کرنے کے لیے موقع پر پولس نے کثیر تعداد میں فورس کی تعیناتی کر دی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

Published: undefined

پرتاپ گڑھ پولس سپرنٹنڈنٹ ابھشیک سنگھ کے مطابق کچھ لوگ امبیکا پٹیل کو گھر سے گھسیٹ کر باہر لے گئے۔ اس کے بعد پٹیل کو کچھ ہی دوری پر واقع ایک درخت سے باندھ دیا گیا اور اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔ ایسا کرنے کے بعد وہ وہاں سے فوراً بھاگ نکلے۔ واقعہ سے ناراض لڑکے کے اہل خانہ اور سبھی گاؤں والے موقع پر اکٹھا ہو گئے اور وہاں پہنچی پولس کی پی آر وی اور ایک دیگر پولس جیپ کو آگ لگا دی۔ وہ ملزمین کے خلاف فوری کارروائی اور گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔

Published: undefined

پولس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ پٹیل (مہلوک لڑکا) کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ اس کا اس کے گاؤں کے ہی کسی خاتون کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا اور اس کی وجہ سے دونوں فیملی کے درمیان کئی بار تنازعہ بھی ہوا تھا۔ پٹیل نے مبینہ طور پر کچھ مہینے پہلے سوشل میڈیا پر خاتون کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا تھا جس سے دونوں فیملی کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی تھی۔

Published: undefined

بعد ازاں لڑکی کے گھر والوں نے فتن پور پولس اسٹیشن میں اس سلسلے میں پٹیل کے خلاف ایک شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ پولس کا کہنا ہے کہ حال ہی میں اسے جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ قابل غور یہ بھی ہے کہ لڑکا جس خاتون سے عشق کرتا تھا، حال ہی میں اس کا بطور پولس کانسٹیبل سلیکشن ہوا ہے اور وہ کانپور میں تعینات ہے۔ ایس پی نے کہا کہ متاثرہ فیملی کی شکایت پر ایک ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور ملزمین کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined