صنعت و حرفت

یونین بجٹ 2025: ‘بجٹ میں عام آدمی کے لیے کچھ خاص نہیں’، جے رام رمیش کا بیان

یونین بجٹ 2025 پر کانگریس کے رہنما جے رام رمیش نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ سے عوام کے لیے کسی بڑے فائدے یا تبدیلی کی توقع نہیں کی جا سکتی

<div class="paragraphs"><p>جے رام رمیش / آئی اے این ایس</p></div>

جے رام رمیش / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: یونین بجٹ 2025 پر کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے شدید تنقید کی ہے اور کہا کہ اس بجٹ میں عام آدمی کے لیے کچھ خاص نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ سے کوئی بڑا تبدیلی یا راحت متوقع نہیں ہے اور حکومت صرف اعداد و شمار کے ذریعے عوام کو خوش کرنے کی کوشش کرے گی، لیکن اس کا حقیقی اثر عوام پر نہیں پڑے گا۔

Published: undefined

جے رام رمیش نے الزام لگایا کہ بجٹ میں عوامی ضروریات کو نظرانداز کیا گیا ہے اور صرف دکھاوے کی اعلانات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کے تحت پیش کی جانے والی پالیسیوں سے ملک کی معیشت میں حقیقی ترقی کا امکان نہیں ہے اور عوام کو اس سے کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ٹھوس اور مؤثر پالیسیوں کی ضرورت ہے، جن سے عوام کو براہ راست فائدہ ہو۔

Published: undefined

خیال رہے کہ اس بجٹ میں ٹیکس پالیسی اور جی ایس ٹی کے حوالے سے بھی بات کی جا رہی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ حکومت کو ٹیکس کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ کاروباری افراد اور صنعتکاروں کو مزید ریلیف مل سکے۔ جی ایس ٹی کے ڈھانچے میں بھی تبدیلی کی ضرورت ہے تاکہ چھوٹے کاروباروں کو مزید سہولت فراہم کی جا سکے اور ٹیکس کا نظام سادہ بنایا جا سکے۔

Published: undefined

مڈل کلاس، کسانوں اور کاروباری افراد کی نظر اس بات پر ہے کہ حکومت ان کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ میں کیا اقدامات کرتی ہے۔ ان شعبوں کے لیے کچھ خاص اعلانات کی توقع کی جا رہی ہے تاکہ ان کی مشکلات کم کی جا سکیں اور انہیں معاشی ترقی کے عمل میں شامل کیا جا سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined