صنعت و حرفت

آر بی آئی کے ریپو ریٹ بڑھاتے ہی دو بینکوں نے قرض مہنگا کرنے کا کیا اعلان

آئی سی آئی سی آئی بینک اور پنجاب نیشنل بینک نے اپنے قرض دینے کی شرح میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئی سی آئی سی آئی نے اپنے ایکسٹرنل بنچ مارک لینڈنگ ریٹ میں اضافہ کا اعلان کیا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

آر بی آئی نے 5 اگست کو جائزہ میٹنگ میں ریپوریٹ میں تیسری بار اضافہ کیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی یہ امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ سبھی بینکوں کے قرض مزید مہنگے ہو جائیں گے۔ اب آر بی آئی کے اعلان کے بعد دو بڑے بینکوں نے اپنے قرض کو مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

موصولہ اطلاعات کے مطابق آئی سی آئی سی آئی بینک اور پنجاب نیشنل بینک نے اپنے قرض دینے کی شرح میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئی سی آئی سی آئی نے اپنے ایکسٹرنل بنچ مارک لینڈنگ ریٹ میں اضافہ کا فیصلہ لیا ہے۔ یہ شرحیں 5 اگست 2022 سے نافذ ہو چکی ہیں۔ دوسری طرف پنجاب نیشنل بینک کے آئی-ای بی ایل آر بڑھانے کے فیصلے کے بعد یہ 9.10 فیصد ہو گیا ہے۔ پی این بی نے اپنے آر بی آئی سے متعلق قرض آر ایل ایل آر میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ 7.40 فیصد سے بڑھ کر 7.90 فیصد ہو گیا ہے۔ یہ نئی شرحیں 8 اگست 2022 سے نافذ ہو جائیں گی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سال2019 میں مرکزی بینک یعنی ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ کسی بھی طرح کا پرسنل لون اور ریٹیل لون کو ریپو ریٹ سے جوڑ دیا جائے گا۔ بہرحال، جمعہ کے روز آر بی آئی نے ریپو ریٹ میں اضافہ کا اعلان کیا تھا۔ آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس نے جمعہ کو پالیسی پر مبنی شرح یا ریپو ریٹ کو 50 بیسس پوائنٹ بڑھا کر 5.4 فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بڑھتی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے آر بی آئی نے 94 دنوں کے اندر تین بار کُل ریپو ریٹ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز