صنعت و حرفت

تاریخ رقم کرتے ہوئے اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

205 پوائنٹس اضافے کے ساتھ سینسیکس 56329.25 پوائنٹس پر کھلا، اور پھر 56309.86 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا، لیکن اس کے بعد شروع ہوئی خریداری کی بنیاد پر یہ 56734.29 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

سینسیکس، تصویر آئی اے این ایس
سینسیکس، تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: ٹاٹا اسٹیل، ریلائنس، اسٹیٹ بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، ماروتی اور بجاج فنانس سمیت مختلف گروپوں کی کمپنیوں میں ہوئی زبردست خریداری کی وجہ سے پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کی اور اب تک سب سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس سیزن کے دوران اب تک کی ریکارڈ سطح 56734.29 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 16881.35 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

Published: undefined

205 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سینسیکس 56329.25 پوائنٹس پر کھلا۔ کھلتے ہی یہ 56309.86 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا، لیکن اس کے بعد شروع ہوئی خریداری کی بنیاد پر یہ 56734.29 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ ابھی یہ 567.02 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 56691.74 پر کاروبار کر رہا ہے۔

Published: undefined

این ایس ای کا نفٹی 70 پوائنٹس کے اضافے سے 16775.85 پوائنٹس پر کھلا۔ اس کے فوراً بعد یہ 16764.85 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک کمزور ہو گیا، لیکن دوبارہ خریداری کی بنیاد پر یہ اب تک کی ریکارڈ سطح 16881.35 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ابھی یہ 161.15 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 16866.35 پر کاروبار کر رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined