صنعت و حرفت

سینسیکس نے پہلی بار 57 ہزار کا ہندسہ عبور کرکے رقم کی نئی تاریخ

ابتدائی کاروبار میں ہی مضبوط خریداری کے زور پر اس نے 57 ہزار پوائنٹس کوعبور کرتے ہوئے 57124.78 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سینسیکس، تصویر آئی اے این ایس
سینسیکس، تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: تیس حصص والے سینسیکس نے منگل کے روز پہلی بار 57 ہزار کا ہندسہ عبور کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 17 ہزار کو پار کرنے کے لیے بے چین نظر آرہا ہے۔ ایئرٹیل، بجاج فنانس، ٹاٹا اسٹیل، سن فارما، ایچ ڈی ایف سی، این ٹی پی سی، ماروتی اور آئی سی آئی سی آئی بینک جیسی سرخیل کمپنیوں میں خریداری کے سبب سینسیکس 106 پوائنٹس کے اضافے سے 569995.15 پوائنٹس پر کھلاا۔

Published: undefined

ابتدائی کاروبار میں ہی مضبوط خریداری کے زور پر اس نے 57 ہزار پوائنٹس کوعبور کرتے ہوئے 57124.78 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، لیکن اسی عرصے کے دوران ریلائنس انڈسٹریز اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا جیسی بڑی کمپنیوں میں فروخت شروع ہونے کی وجہ سے یہ 57 ہزار پر زیادہ دیر تک ٹکا نہیں رہ سکا۔ فروخت کی وجہ سے یہ 56859.10 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ ابھی یہ 88.51 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 56978.88 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔

Published: undefined

اسی طرح این ایس ای کا نفٹی بھی 16 پوائنٹس کے اضافے سے 16947.50 پوائنٹس پر کھلا۔ ابتدائی کاروبار میں یہ 17 ہزار پوائنٹس کے قریب پہنچتے ہوئے 16995.55 کی بلند ترین سطح تک پہونچا، لیکن اسی عرصے کے دوران فروخت شروع ہونے کی وجہ سے یہ 169915.85 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا۔ ابھی یہ 34.15 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 16965.20 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined