صنعت و حرفت

کورونا سے حصص مارکیٹ میں آیا زلزلہ، 3.25 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ درج

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں انتہائی تیز اضافے کی وجہ سے آج اسٹاک مارکیٹ میں زلزلہ آگیا، جس کی وجہ سے حصص مارکیٹ میں 3.25 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ درج کی گئی۔ بی ایس ای سینیکس 625 پوائنٹس کے ساتھ 48956.65 پوائنٹس پر کھلا اور یہ اس کی اب تک کی بلند ترین سطح تھی۔ فروخت ہونے کی وجہ سے یہ 47888.73 پوائنٹس کی نچلی سطح پر پھسل گیا۔ ابھی یہ 1686.20 پوائنٹس یعنی 3.40 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 47905.12 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔

Published: undefined

اسی طرح این ایس ای کا نفٹی بھی 290 پوائنٹس کی گراوٹ سے 14644.65 پر کھلا۔ اس کے فوراً بعد ہی یہ 14652.50 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر اوپر گیا پھر اس کے بعد فروخت شروع ہوئی، یہ گھٹ کر 14336.75 پوائنٹس پر آگئی۔ ابھی یہ 3.30 فیصد یعنی 489.50 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 14345.35 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں ملک میں کورونا کیسز میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور آج ایک دن میں تقریباً ایک لاکھ 69 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ سے ملک میں ایک بار پھر پابندیاں لگائے جانے کے اندیشے ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined