’آبنائے ہرمز‘ میں ایرانی جہاز پر حملہ، ایک ہلاک، 3 زخمی

جنوبی کیشم جزیرے کے گورنر حسین امیر تیموری نے بتایا کہ ’’واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 5 بجے ہینگام جزیرے اور شیب ڈیراز کے علاقے میں پیش آیا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>آبنائے ہرمز / آئی اے این ایس</p></div>
i

آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ایران کے ایک تجارتی جہاز پر اتوار (13 ستمبر) کی صبح ایک پروجیکٹائل سے حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 3 دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ ’تسنیم‘ نیوز ایجنسی کے مطابق جنوبی کیشم جزیرے کے گورنر حسین امیر تیموری نے بتایا کہ دشمن کی جانب سے داغا گیا ایک پروجیکٹائل ہینگام جزیرے اور شیب ڈیراز گاؤں کے قریب پانی میں موجود ایک تجارتی کنٹینر جہاز سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہو گئے۔

حسین امیر تیموری نے مزید بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 5 بجے ہینگام جزیرے اور شیب ڈیراز کے علاقے میں پیش آیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زخمیوں کے علاج کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے شخص اور زخمیوں کے بارے میں مزید تفصیلات واضح نہیں کی گئی ہیں۔ برطانیہ کے ’یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز‘ (یو کے ایم ٹی او) نے بھی الگ سے بتایا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ایک جہاز کو پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا۔ تاہم نگرانی کرنے والے ادارے نے واقعے کے حوالے سے فوری طور پر تفصیلی معلومات شیئر نہیں کیں۔ واقعے میں متاثرہ جہاز کی شناخت اور حملے کے حالات کے بارے میں بھی فی الحال صورتحال واضح نہیں ہے۔


اس دوران آئی آر جی سی کے ایک سینئر عہدیدار نے امریکی بحریہ کے جہازوں کو آبنائے ہرمز کے قریب نہ آنے کی وارننگ دی ہے۔ انہوں نے ٹرمپ کے اس دعوے کو چیلنج کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اس آبی گزرگاہ پر واشنگٹن کا کنٹرول ہے۔ ایران کی ’فارس‘ نیوز ایجنسی کے مطابق آئی آر جی سی نیوی کے ڈپٹی پولیٹیکل کمانڈر نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ’’اگر آبنائے ہرمز امریکی کنٹرول میں ہے تو آگے بڑھیے اور اپنے کسی جنگی جہاز کو 100 کلومیٹر کے دائرے میں لے آئیے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج جانتی ہے کہ اس علاقے میں آنے والے کسی بھی جہاز کو ایرانی فوج کی جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔