صنعت و حرفت

آئندہ مالی سال میں خوردہ مہنگائی 4.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی

آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس / تصویر یو این آئی
آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس / تصویر یو این آئی 

ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے فصلوں کی بہتر پیداوار، سپلائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کےلئے کئے گئےاقدامات اور مانسون اچھا رہنے کی امید پر اگلے مالی سال میں خوردہ مہنگائی 4.5 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔ آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس کی سربراہی میں مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی ( ایم پی سی) کی رواں مالی برس کی جمعرات کو آخری دو ماہی جائزہ میٹنگ کے بعد کہا ’’ بنیادی افراط زر تسلی بخش دائرے کے اعلی سطح پر برقرار ہے، تاہم خاص طور پر اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں نرمی سے راحت مل رہی ہے‘‘۔

Published: undefined

غذائی اجناس کی پیداوار میں بہتری کا امکان اور فصلوں کی آمد میں بڑھنے اور سبزیوں کی قیمتوں میں گراوٹ کی امید سے مزید نرمی کی امید بڑھ رہی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے مضبوط سپلائی سائیڈ اور ملکی پیداوار میں اضافے سے دالوں اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں نرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ افراط زر کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ تاہم گزشتہ سال 4 نومبر کو پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس میں کمی کئے جانے سے کچھ حد تک ان پٹ لاگت دباؤ کو کم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ اس کے علاوہ جیسے جیسے اومیکرون اور سپلائی چین کے دباؤ میں کمی آتی ہے، بنیادی مہنگائی میں کچھ نرمی آ سکتی ہے۔

Published: undefined

ان عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے مالی سال 2022-23 کے لیے کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) پر مبنی افراط زر 4.5 فیصد پر رہ سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ مالی سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی میں خوردہ مہنگائی 4.9 فیصد، دوسری سہ ماہی میں 5.0 فیصد، تیسری سہ ماہی میں 4.0 فیصد اور چوتھی سہ ماہی میں 4.2 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ وہیں مالی سال 2021-22 کے لیے خوردہ مہنگائی کا تخمینہ 5.3 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رواں مالی برس کی چوتھی سہ ماہی میں خوردہ افراط زر 5.7 فیصد پر رہے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined