صنعت و حرفت

کارپوریٹ ٹیکس کم کرنا، تاریخی قدم: پی ایم مودی

وزیرا عظم نریندرمودی نےوزیر خزانہ نرملاسیتارمن کے کارپوریٹ ٹیکس کوکم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے تایخی قدم قرار دیاہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: وزیرا عظم نریندرمودی نےوزیر خزانہ نرملاسیتارمن کے کارپوریٹ ٹیکس کوکم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے تایخی قدم قرار دیاہے۔

Published: 20 Sep 2019, 6:10 PM IST

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کمپنی ٹیکس کم کرنے کے اعلان کے بعد مودی نے ٹویٹ کیا، ’کمپنی ٹیکس کم کرنے کاقدم تاریخی ہے۔ اس سے میک ان انڈیا کو زبردست فروغ حاصل ہوگا۔ پوری دنیا سے پرائیویٹ سرمایہ کاری آئے گی۔ ہمارے پرائیویٹ سیکٹر میں مقابلہ آرائی بڑھے گی۔ روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور اس کا نتیجہ130 کروڑ ہندوستانیوں کے لیے’وِن۔وِن‘(فتح) ہوگا‘۔

Published: 20 Sep 2019, 6:10 PM IST

وزیر اعظم نے کہا کہ گذشتہ کچھ ہفتے میں کیے گئے اعلانات سے واضح پتہ چلتا ہے کہ ہماری حکومت ملک کو تجارت کے لیے بہتر جگہ بنانے، سماج کے تمام طبقوں کے لیے مواقع بڑھانے اورترقی کرتے ہوئے معیشت کو 50 کھرب ڈالر تک لے جانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔

Published: 20 Sep 2019, 6:10 PM IST

قابل ذکر ہے کہ سیتارمن نے گوا میں اشیاء اور خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی) کونسل کے اجلاس سے قبل معیشت کو رفتار دینے کی کوششوں کے تحت آج کئی بڑے اعلانات کیے۔ گھریلو کمپنیوں اور نئی گھریلو کمپنیوں کے لیے کمپنی ٹیکس کم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ گھریلو کمپنیوں کے لیے کمپنی کی شرح بغیر رعایت کے22 فیصد کی گئی ہے۔

Published: 20 Sep 2019, 6:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Sep 2019, 6:10 PM IST