صنعت و حرفت

نوٹوں سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، آن لائن کریں لین دین: آر بی آئی کی صلاح

ریزرو بینک نے اپنی ویب سائٹ پر ایک نوٹیفکیشن جاری کر کے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے خدشے کے پیش نظر نقد لین دین کا کم از کم استعمال کریں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ملک میں کورونا وائرس کے شدید خطرے کے درمیان حکومت اور سرکاری اور عوامی شعبہ کے اداروں کی جانب سے عوام کو اس بیماری سے لڑنے کے طریقے بتائے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بھی لوگوں کو صلاح دی ہے کہ وہ نقد لین دین کا استعمال کم سے کم کر دیں، کیونکہ نوٹوں سے بھی کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔

Published: undefined

ریزرو بینک نے اپنی ویب سائٹ پر ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے خدشے کے پیش نظر لازمی ہے کہ سماجی روابط کو کم کیا جائے۔ آر بی آئی نے کہا ہے کہ ایسے حالات میں نقد کی بجائے آن لائن طریقہ سے لین دین کیا جانا چاہیے۔

Published: undefined

آر بی آئی نے اپنے نوٹیفکیشن میں مزید کہا، ’’آر بی آئی لوگوں کو یہ بتانا چاہتا ہے کہ این ای ایف ٹی، آئی ایم پی ایس، یو پی آئی اور بی بی پی ایس جیسی آن لائن پیمنٹ کی سہولیات دستیاب ہیں، جن کے ذریعہ آپ کسی بھی وقت فنڈ ٹرانسفر، سامان کی خریداری، خدمات کا استعمال اور بلوں کی ادائیگی آسانی سے کر سکتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

آر بی آئی نے کہا کہ آپ گھر پر رہ کر ہی موبائل بینکنگ، انٹرنیٹ بینکنگ اور کارڈ کے ذریعے بھی ادائیگی کر سکتے ہیں۔ آر بی آئی نے لوگوں کو بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر جانے سے گریز کرنے کی بھی صلاح دی ہے۔

Published: undefined

واضح ہو کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 130 سے پار ہو گئی ہے اور ملک کی 15 ریاستوں میں کورونا وائرس پھیل گیا ہے۔ آندھرا پردیش میں ایک، دہلی میں 7، ہریانہ میں 14، کرناٹک میں 10، کیرالہ میں 25، مہاراشٹر میں 41، راجستھان میں 4، تمل ناڈو میں ایک، تلنگانہ میں 3، جموں و کشمیر میں 3، لداخ میں 3، اتر پردیش میں 17، اتراکھنڈ میں ایک اور اڈیشہ میں ایک معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے اب تک تین افراد کی موت ہو چکی ہے، جبکہ دنیا بھر میں 7000 سے زیادہ افراد اس انفیکشن سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined