صنعت و حرفت

وزیر قانون روی شنکر کی فلمی باتیں، کہا ’ملک میں اقتصادی بحران نہیں‘

پچھلے دنوں تین فلموں نے مل کر ایک دن میں 120 کروڑ روپئے کی کمائی کی ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ملک کی معیشت مضبوط ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: ملک شدید اقتصادی بحران کے دور سے گزر رہا ہے، بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے، کئی صنعتیں بند ہوچکی ہیں اورکئی بند ہونے کی دہلیز پر پہنچ گئی ہیں لیکن مرکزی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ ملک میں اقتصادی بحران نہیں ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے دلیل دی ہے کہ پچھلے دنوں تین فلموں نے مل کرایک دن میں 120 کروڑ روپئے کی کمائی کی ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ملک کی معیشت مضبوط ہے۔ اقتصادی بحران سے منسلک ایک سوال پر مرکزی وزیر روی شنکر پرساد کے اس عجیب و غریب بیان پر طوفان کھڑا ہوسکتا ہے۔

Published: 13 Oct 2019, 3:05 PM IST

مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی امیدواروں کی انتخابی مہم کے لئے ممبئی پہنچے وزیر قانون اور بی جے پی کے سینئر لیڈر روی شنکر پرساد نے فلموں کی کمائی کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ دو اکتوبر کو تین فلمیں ریلیز ہوئی ہیں اور تینوں فلموں نے 120 کروڑ روپئے کی کمائی کی۔ پرساد نے کہا کہ چونکہ وہ اٹل بہاری واجپئی کی حکومت میں اطلاعات ونشریات کے وزیر تھے اس لئے فلم سے لگاؤ ہے۔

Published: 13 Oct 2019, 3:05 PM IST

مرکزی وزیر پرساد نے کہا کہ 2 اکتوبر کو تین فلمیں ریلیز ہوئیں۔ انہوں نے جانے مانے فلم کاروباری تجزیہ نگار کومل ناتھ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تین فلموں نے ایک دن میں 120 کروڑ روپئے کی کمائی کی ہے۔ انہوں نے وار، جوکر اور سائرہ فلم کا نام لیا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ اب ملک میں معیشت تھوڑی ساونڈ ہے تبھی تو ایک دن میں 120 کروڑ روپیہ واپسی آتا ہے۔

Published: 13 Oct 2019, 3:05 PM IST

اس کے ساتھ ہی انہوں نے روزگار کو لے کر این ایس ایس او کی رپورٹ کو بھی غلط بتا دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس رپورٹ کو غلط کہتا ہوں، میں نے جو اتنے اعداد وشمار رکھے ہیں، این ایس ایس او نے اس میں رکھا ہے؟ میں نے آپ کو دس نمبر بتائے ہیں، سبھی مستند نمبر ہیں، ان کی رپورٹ میں، کیوں نہیں ہے؟ جیسے الیکٹرانک مینوفیکچرنگ میں، آئی ٹی سیکٹرمیں، کرنسی لون میں، کامن سروس سینٹروں میں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا تھا کہ سب کو سرکاری نوکری دیں گے، وہ بھی نہیں کہتے ہیں تو کچھ لوگوں نے منصوبہ بند طریقے سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

Published: 13 Oct 2019, 3:05 PM IST

اعدا د وشمار کے مطابق بے روزگاری کی شرح 45 سال میں سب سے زیادہ مئی ماہ میں تھی مرکز نے این ایس ایس او کے سروے رپورٹ جاری کی تھی۔ اس رپورٹ میں 2017-18کے دوران بے روزگاری کی شرح 45 سال میں سب سے زیادہ 6.1 فی صد بتائی گئی تھی۔ شہری اور دیہی علاقوں کو ملا کر، مردوں کی بے روزگاری کی شرح 6.2 فیصد تو خواتین کی 5.7 فیصد تھی۔

Published: 13 Oct 2019, 3:05 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 Oct 2019, 3:05 PM IST