ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر شکتی کانت داس نے سود کی شرحوں میں مزید کمی کرنے کے اشارے دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا سے معیشت کو بچانے کے لئے کئے گئے اقدامات کو جلدبازی میں نہیں ہٹایا جائے گا داس نے ایک ورچول کانفرنس میں کہا کہ سود کی شرح میں کمی ہو یا پھر دیگر پالیسی اقدامات کئے جائیں ان کے پاس ابھی اقدامات کرنے کا متبادل ہے۔
Published: 28 Aug 2020, 10:30 AM IST
اس ماہ کے پہلے ہفتے میں جاری مالیاتی پالیسی جائزہ میں ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے ریپو نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ اس سے قبل مرکزی بینک نے گذشتہ دو اجلاسوں میں پالیسی کی شرح میں 1.15 فیصد کمی کی تھی۔
داس نے بتایا کہ وبا کی روک تھام کے بعد معیشت کو مستحکم کرنےکے لئے احتیاط کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر مرکزی بینک کی جانب سے اعلان کردہ امدادی اقدامات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی طرح یہ خیال نہیں کیا جانا چاہئے کہ آر بی آئی جلد ہی ان اقدامات کو واپس لے لے گا۔
Published: 28 Aug 2020, 10:30 AM IST
انہوں نے بتایا کہ کووڈ۔19 کی وبا اور دیگر پہلوؤں پر ایک مرتبہ واضح ہونے کے بعد آر بی آئی مہنگائی اور معاشی نمو کے بارے میں اپنی پیش گوئی کرنا شروع کردے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مجموعی طورسے بینکاری کا شعبہ مستحکم ہے اور سرکاری شعبے کے بینکوں کا انضمام صحیح سمت میں اٹھایاگیا ایک قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں کا سائز اہم ہے لیکن کارکردگی اس سے زیادہ اہم ہے۔
Published: 28 Aug 2020, 10:30 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Aug 2020, 10:30 AM IST
تصویر: پریس ریلیز